🗓️
بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، حکومت گورننس کی بہتری، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے، ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار ہے،چائنا ایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے.
انہوں نے ان خیالات کا اظہار چائناایکسپورٹ امپورٹ بینک (سی ای ایکس آئی ایم)کے چیئرمین ڈاکٹر وو فلن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس کے دوران وزیر اعظم نے حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے گورننس کی بہتری ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کوششوں کا ذکر کیا تاکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے.
انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں کیونکہ غذائی شعبے میں مہنگائی پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور پبلک ڈیٹ کو مزید پائیدار سطح پر لایا گیا ہے وزیراعظم نے پاکستان کی صنعتوں، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی جدید کاری کے لیے ایگزم بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا. انہوں نے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پاک چین مشترکہ منصوبے کے منصوبوں اور تجارتی فنانسنگ میں چینی ایگزم بینک کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا.
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان گورننس کی بہتری ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے،چائناایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،مین ریلوے لائن۔1 کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار ہے.
انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،پاکستان اپنی زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، ایگزم بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر منصوبہ چائنا ایگزم بینک کے لئے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے سی پیک فیز۔ II کے تحت اقتصادی اور مالی تعاون کے اہم کردار اور چائنا ایگزم بینک کی پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور ”مشترکہ خوشحالی“ کے تصور کے تحت پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون پر زور دیا.
مشہور خبریں۔
نائیجیریا میں بڑا حادثہ، طیارہ گرنے سے آرمی چیف ہلاک ہوگئے
🗓️ 22 مئی 2021نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور
مئی
داعش کے حملے میں 2 عراقی پاپولر موبلائزیشن فائٹرز کی شہادت
🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین
دسمبر
ترک معیشت کے لیے اردغان کا عجیب گھر
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: ترکی کی مارکیٹ میں ہر امریکی ڈالر کی قیمت ساڑھے
دسمبر
حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں سن کر آپے سے باہر ہوگئیں
🗓️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی
جنوری
آبنائے میں پھنسا مغرب
🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: مغرب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ غاصب اسرائیلی حکومت
جنوری
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
🗓️ 26 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے
جون
امریکہ کو چین کی نگرانی میں عالمی تبدیلی کا خدشہ
🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مغربی خدشات کے درمیان امریکی وزارت خارجہ نے چین کی نگرانی
مئی
صہیونی فوج کا جنین کو صحافیوں کی قتل گاہ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے پاس فلسطینی صحافیوں بالخصوص جنین میں نظر آنے
اکتوبر