پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے:وزیراعظم شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت غیر معمولی تنازعات کا پرامن حل انتہائی ضروری ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے پوری دنیا واقف ہے،آئیے امن کو یقینی بنائیں اور اپنی عوام کی معاشی اور سماجی ترقی پر توجہ دیں۔

قبل ازیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کی حلف برداری کے چند منٹوں کے اندر ہی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ‘‘بھارت دہشت گردی سے پاک خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

 گیارہ مارچ پیر کی رات کو مودی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ‘‘میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بھارت دہشت گردی سے پاک خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکیں۔” وزارت عظمی کے عہدے پر انتخاب کے بعد گزشتہ روز ہی پارلیمان میں شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔

342 رکنی پارلیمان میں انہیں 174 ووٹ ملے اور اس طرح اب پاکستان کا اقتدار ان کے ہاتھ میں ہے۔ شہباز شریف کے پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے بعد، اب دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے نئی دہلی کی نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والی پیش رفت پر مرکوز ہے۔ مبصرین کے مطابق اسے اب دو طرفہ سفارتی پیش رفت کی توقع ہے تاہم بھارت کا رویہ اس معاملے میں بہت محتاط ہے۔ بعض اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ایک نئے ”سفارتی آغاز” کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو اس کے دور رس اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے 46 ہزار صہیونی کمپنیاں بند

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے

وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز کو مسترد کر دیا

?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی

مسجد الاقصی میں پینتالیس ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونیوں کی جانب سے کڑی پابندیوں اور ناقہ بندی کے باوجود

سلامتی کونسل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں ناکام کیوں؟

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران سلامتی کونسل کی غیر موثریت اور

امریکی فوجی قافلہ شام کے نواحی علاقے الحسکہ سے عراق روانہ

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے الشدادی فوجی اڈے سے شمال مشرقی شام

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے لاہور کے تاجرصابر مٹھو کو تفتیش کیلئے طلب کرلیا

?️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے  نے لاہور کے تاجر اور ایک

وزیر اعظم نے احساس تعلیمی وظائف پروگرام کو لانچ کیا

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) احساس تعلیمی وظائف پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہماری قوم کو ڈراموں میں تشدد اور مظلوم لڑکیاں دیکھنے کا نشہ ہوگیا ہے، اداکار محمد احمد

?️ 4 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد کہتے ہیں کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے