?️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کی جانب سے راولپنڈی میں فلسطین اور بین الاقوامی نظام میں دوہرا معیار کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی ممتاز سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
راولپنڈی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کی جانب سے فلسطین اور بین الاقوامی نظام میں دوہرا معیار کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں موجود مفکرین اور ممتاز سیاسی و مذہبی شخصیات نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے انعقاد پر مبنی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے فیصلہ کن کردار کے مالک امام خمینی کے تاریخی فرمان کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم اور انسانیت سوز اقدامات کے خلاف فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت پر زور دیا،اس اجتماع میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور ثقافتی گروپوں کے نمائندوں بشمول جماعت اسلامی، مجلس وحدت مسلمین اور میڈیا کے ارکان نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں مقررین نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے نہ ختم ہونے والے جرائم اور ظلم و ستم کی طرف اشارہ کیا نیز خطے کے حکمرانوں بالخصوص اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والوں کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا کے مسلمانوں کا بنیادی فریضہ ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین اور اس مظلوم قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی کے افکار اور رہنما اصولوں پر عمل کریں۔
اس کانفرنس کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے جماعت اہل الحرام پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ صیہونیوں نے آج فلسطینی عوام کا قتل عام کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اس غاصب حکومت کے کارندے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف شیطانی سازشیں کرتے رہتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کے سربراہ رحمان زاد نے کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے اتحاد اور ہم آہنگی ایک بہت اہم مسئلہ ہے جس پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے اور صیہونی حکومت کے قیام کے لیے سامراجی نظام کی تمام تر حمایت کے باوجود ہم اسلامی اتحاد سے فلسطین کا دفاع کرسکتے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مختلف طریقوں سے فلسطین کی حمایت کی ہے اور اس راہ میں ہم نے جانوں کا نظرانہ بھی پیش کیا ہے جن میں سب سے نمایاں شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی ہیں۔
پاکستانی سچ ٹی وی نیوز چینل کے سربراہ علامہ افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ القدس کی قابض حکومت نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سمجھوتے کے مذاکرات کی بارہا خلاف ورزی کی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کبھی عمل نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام فلسطینی مزاحمتی جماعتیں اس ملک کے عوام کے ساتھ ہیں،انہوں نے ہمیشہ صیہونیوں اور فلسطین کے دشمنوں کے ارادوں کو متزلزل کیا ہے ،ناصر شیرازی نے فلسطین کانفرنس میں مقبوضہ فلسطین کے جاری بحران اور مزاحمتی محاذ کے سامنے صیہونیوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اس وقت ایک مخدوش صورتحال میں گرفتار ہے؛ درحقیقت مسجد الاقصی پر اس حکومت کی شیطانی قوتوں کے حالیہ حملے صہیونیوں کے غصے کو ظاہر کرتے ہیں کیونکہ فلسطینی عوام اور لبنانی حزب اللہ ان کی تمام تر سازشوں کے خلاف قیمتی فتوحات حاصل کر چکی ہیں اور غاصب اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں کو ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


مشہور خبریں۔
اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے، سفیر یورپی یونین
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا ہے
جنوری
جوڈیشل کمیشن کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس، ججز کی ترقی کے قوانین میں ترمیم پر اتفاق
?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ججوں کی تقرری کے لیے قوانین کو ترتیب
دسمبر
اسحاق ڈار سے معیشت نہیں سنبھل رہی، توقعات پوری کرنے میں ناکام رہے
?️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق
دسمبر
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جاری جنگ پر عالمی میڈیا کے مختلف بیانیے،
مارچ
کینیڈا: غزہ میں بھوک تباہ کن سطح پر پہنچ گئی ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس بات
جولائی
عراق میں صیہونی خفیہ اڈے کی تازہ ترین تفصیلات
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:عراقی حکام اور پارلیمانی ذرائع کے مطابق صحرائے نجف میں صیہونی
مئی
نیدرلینڈز کی کابینہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اجتماعی استعفیٰ
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: نیدرلینڈز میں نیو سوشل کانٹریکٹ پارٹی سے وابستہ وزراء نے اجتماعی
اگست
اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: صیہونی حکام کا اعتراف
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:کئی صیہونی سکیورٹی اور فوجی حکام نے ایک امریکی اخبار کو
دسمبر