پاکستانی زائرین انفرادی طور پر عراق نہیں جاسکیں گے۔ محسن نقوی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، عراق اور ایران نے زائرین کی سہولیات کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراق اور ایران جانے والے زائرین ہمارے لئے بہت اہم ہیں،سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کو مزید سہولت ملے گی، پاکستان کی درخواست پر سہ ملکی کانفرنس کے انعقاد پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے شکر گزار ہیں ، وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام نے جنگ میں ایران کے لئے انتہائی متحرک و مثبت کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی درخواست پر زائرین کے مسائل کے حل کیلئے بلائی گئی سہ ملکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جنگ میں شاندار فتح پر ایران اور ایرانی وزیر داخلہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی اور ایران کے حق دفاع کو مکمل طور پر سپورٹ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ جنگ کے دوران پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستان اور ایران بھائی ہیں اور ہمیشہ بھائی رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نےمعاشی بحران سے نپٹنے کے لئے امارات کی طرف رجوع کیا

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:شہباز شریف اعلیٰ سطح کے سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی

الاقصی طوفان میں تل ابیب کی ناکامیوں کا جائزہ

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے

لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹو

?️ 13 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

شنگھائی تعاون تنظیم سے چین کا اہم مطالبہ

?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے

ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے ، شبلی فراز

?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے

فرانسیسی صدر کا صیہونیوں کی حمایت کرنے کا نیا انداز

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونیوں کے جرائم

عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

?️ 17 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے