?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان جنوبی ایشیائی خطے میں امن چاہتا ہے کیونکہ امن کی بنیاد پر پی عوام کو غربت سے نکلا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان، عراق دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھنا ہوگا۔وزیر خارجہ نے عراقی ہم منصب فواد حسین سے بات چیت کے دوران کہا کہ انہوں نے امن عمل میں سہولت کے لیے پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان زائرین کے عراق کے دورے کے لیے سہولیات سے متعلق متعدد اقدامات اٹھا رہا ہے۔اس سے قبل عراقی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق ہفتہ کو عراقی دارالحکومت بغداد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے عراقی ہم منصب فواد حسین کے مابین اہم ملاقات ہوئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی اقتصادی ترجیحات میں بدل دیا ہے اور دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ آبادی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع میسر ہیں۔


مشہور خبریں۔
شام میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے پس پردہ راز کیا ہے ؟
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست نے شام کے جنوبی علاقوں پر حملے جاری
اکتوبر
مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں کے گریٹر اسرائیل کے خواب کو مٹی میں ملا دیا:حسن نصراللہ
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنی
مئی
مسئلہ فلسطین پر ہمارا موقف مضبوط ہے: عراق
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے
مارچ
عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، جاوید لطیف
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی
جون
کیویز اور انگلش ٹیموں کا پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر فواد چوہدری کا ردعمل
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ
ستمبر
کُرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید
?️ 30 نومبر 2025پشاور : (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے علاقے سینٹرل کُرم میں چنارک
نومبر
امریکی صدارتی امیدوار کا عوام فریبانہ بیان
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: بائیڈن کی نائب صدر، امریکی مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے
اکتوبر
عالمی سائبر رکاوٹ کا سلسلہ جاری
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مائیکروسافٹ کے آپریٹنگ سسٹمز میں ایک مسئلہ کے طور پر اعلان
جولائی