🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ بے توقیر ہے اور ملک میں صدارتی نظام کی پھر بازگشت ہو رہی ہے۔
باچا خان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بے توقیر ہے، عدالتوں کے ذریعے ڈکٹیٹ کیا جارہا ہے اور پارلیمان اپنے اوپر حملوں کا جواب نہیں دے پاتی، سیاست کو موقع نہ دے کر فیل کیا گیا، کوئی کہتا ہے اقتدار سے کیوں نکالا دوسرا کہتا ہے ریاست مدد کرتی تو اقتدار سے نہ نکلتے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آج پھر ملک میں ایک بار پھر آئین کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی اور صدارتی نظام کی بازگشت ہو رہی ہے، 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرکے ون یونٹ کی شکل لانے کی بات کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تو سوچ رہے تھے کہ موجودہ پارلیمان آئندہ پارلیمان کا سوچ رہا ہوگا، مگر یہ پارلیمان تو پارلیمان کو ہی رول بیک کرنے کا سوچ رہا ہے، آئین کے ڈھانچے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، بچہ بچہ کٹ مرے گا مگر 18 ویں ترمیم رول بیک نہیں ہونے دے گا۔
اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی سے گریز کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیکشن 124 اے ، پی پی سی 1860 کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری بلاجواز ہے، بغاوت کے الزامات کے معاملے پر میرا بل سینٹ نے 9 جولائی 2021ء کو پاس کیا تھا، حکومت کو چاہیے کہ وہ خود میرے نجی بل کو دیکھے جو کہ قومی اسمبلی میں کہیں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ ہے کہ سیاستدانوں اور سویلین کے خلاف بغاوت اور غداری کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بغاو ت کے الزامات کے تحت خصوصی عدالت کی کارروائی کو ختم کردیا تھا جو کہ آرٹیکل 6 کے تحت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف تھی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ کے بارے میں ایران کا مؤقف
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے روس کو ایرانی جدید ٹیکنالوجیز کی فروخت سے متعلق
جولائی
اردغان کی بشار اسد سے قریب ہونے کی کوشش
🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان شام کے صدر بشار
ستمبر
واشنگٹن میں صیہونی حکومت کے سفیر کی طلبی
🗓️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کنیسٹ کی جانب سے
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک فلسطینی شہری کو اس کا مکان مسمار
فروری
سعودی عرب ہمارا دوست ہے: صیہونی جنرل
🗓️ 1 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی عبوری فوج کے اعلیٰ کمانڈروں میں سے
مئی
برطانیہ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین معاشی صورتحال کا سامنا
🗓️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے ملک کی معاشی صورتحال کو
جولائی
شوکت ترین سے وزارت کا عہدہ واپس لیا جائے گا
🗓️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی
اکتوبر
مونس الٰہی کے بیان نے شکوک و شبہات کھڑے کردیے.
🗓️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چوہدری
دسمبر