🗓️
لاہور (سچ خبریں)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بادی پر قابو پا کر عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے انسانی آبادی کے سونامی کو روکنا ہو گا اس حوالے سے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے۔
آبادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آبادی میں بے پناہ اضافہ صحت، تعلیم اور روزگارکے مسائل کو ترویج دیتا ہے، یہ دن آبادی اور وسائل میں توازن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق مسائل پر قابو پانے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کے تناسب سے وسائل کا فروغ دنیا بھر میں چیلنج بن چکا ہے، سماج میں بہبودِ آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمے داری ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ وسائل میں کمی اور مسائل میں اضافے کاباعث بن رہا ہے، بڑھتی آبادی کے باعث بڑھتے مسائل عوام کی توجہ کے منتظر ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر شہری تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کے کلسٹر بم دھماکے میں 10 یمنی بچے زخمی
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے حملوں میں چھوڑے گئے کلسٹر بم پھٹنے سے
ستمبر
کیا ایران اور حزب اللہ نے امریکہ کو ڈیڈ لائن دی ہے؟
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: رائے الیوم اخبار کے ایڈیڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ
نومبر
جرمنی بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور
🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ رفح شہر میں
فروری
الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کا معاملہ: شیخ رشید کا چیف جسٹس کو از خود نوٹس لینے کیلئے خط
🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر
مارچ
بجلی کے زائد بلوں سے متعلق عوامی شکایات کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
🗓️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلوں سے متعلق
اگست
غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے انگریزی اخبار
نومبر
6 مہینے میں دو بار سعودی عرب جانے والا دہشتگردوں کا سربراہ
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے رواں سال
جون
الازہر کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی مذمت
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: مصر کی جامعہ الازہر نے فلسطینی عوام کو ان کی
فروری