وقت آئے گا تو بولیں گے‘ ابھی بولنے کا موسم نہیں، شیخ رشید احمد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں ہے وقت آئے گا تو بولیں گے۔ عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج میں تیسری مرتبہ عدالت آیا ہوں لیکن ابھی تک ہمارا کیس ہی نہیں لگا، عدالت میں ایک کسی اور کیس کی سماعت بہت طویل چلی ہے، ہماری سمجھ سے باہر ہے لیکن اب عدالت میں تو وجہ نہیں بتائی جا سکتی، وقت آئے گا تو اس بارے میں بولیں گے، ابھی بولنے کا موسم نہیں ہے۔

شیخ رشید کہتے ہیں کہ ملک میں ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے، جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کروا سکتے وہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکالیں گے؟ میں نے بڑوں سے اپیل کی تھی کہ غریبوں کو چھوڑ دیں وہ دعا دیں گے لیکن حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے کیوں کہ ہر طرف اندھیرا ہے، کوئی سننے والا نہیں ہے، 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچنا کافی مشکل ہے۔

سابق وزیر داخلہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ملک سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں، ہر کوئی ان سے نفرت کرتا ہے، ان دونوں پارٹیوں کی پالیسیوں کی بدولت عوام ان سے نفرت کرتے ہیں، اس وقت ملکی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے، غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے، حالات اتنا خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں کہ قومی حکومت وجود میں آسکتی ہے۔

قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے، اس دوران متعدد ملزمان کے وکلاء بھی عدالت پیش ہوئے، 9 مئی کیسز میں چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں، عدالت حاضر ہونے والے ملزمان میں نقول تقسیم ہوئیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بھی چالان کی نقول فراہم کی گئیں، جس کے بعد 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 12 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

مشہور خبریں۔

پنجاب پولیس کا یوم تشکر پر افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو فقید المثال خراج عقیدت

?️ 16 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے یوم تشکر پر افواج پاکستان کی

اسرائیل کے نئے جاسوسی ٹول کی دریافت

?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی یونٹس

فلسطین کے حامی امریکی شہریوں کا اس ملک کی حکومت سے مطالبہ

?️ 6 جون 2021سچ خبریں:امریکہ میں فلسطینی حقوق کے کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی

صہیونی حکام گرفتاری سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے صیہونی حکام کی

اسرائیل ایسی صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں میں مزید زندہ نہیں رہے گا: موساد

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:ٹائمز آف اسرائیل نے صیہونی حکومت کی غیر ملکی انٹیلی جنس

شہباز شریف کی دعوت، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو

الیکشن کمیشن اپنے کام کے سوا باقی سارے کام کر رہا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن

?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس کی

پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا

?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر علی ظفر نے پی ٹی آئی انٹرا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے