?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو سیاسی عدم استحکام سے بچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے وفاق میں حکومت سازی کے لیے سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق کیا ہے۔
مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے لیے باضابطہ رابطہ ہوا اور مسلم لیگ(ن) کے وفد نے شہباز شریف کی قیادت میں مذاکرات کے لیے بلاول ہاؤس کا دورہ کیا۔
مسلم لیگ(ن) کے وفد میں شہباز شریف کے علاوہ اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔
بلاول ہاؤس پہنچنے پر مسلم لیگ(ن) کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں حکومت سازی سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں ملکی مفادات کو بالاتر رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد دونوں جماعتوں نے سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق کیا۔
دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہمکنار کرنے کے لیے سیاسی تعاون پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام سے بچانے کا عزم ظاہر کیا۔
دونوں جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
ملاقات کے اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رکھے گی جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس کل زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں حکومت سازی کے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
اس سے قبل حکومت کے قیام کے حوالے سے ہی متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے ملاقات کی جس میں حکومت سازی کے لیے مذاکرات میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق متحدہ نے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی جس کا نواز شریف کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا ہے۔
نواز شریف نے شہباز شریف کو متحدہ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنےکی ہدایت کردی۔
اس کے علاوہ وفاق اور پنجاب اسمبلی میں تعاون کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی۔
مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری شافع نے کہا کہ چوہدری شجاعت کل اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کریں گے۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا؛کیا اب جرمنی کی باری ہے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: عراق میں برلن کے سفارت خانے نے ایک بیان میں
اگست
عراق کے تمام سرکاری دفاتر اور اداروں کو بند کرنے کا حکم ؛ وجہ؟
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کے دفترِ اطلاعاتِ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم
نومبر
برازیل کے صدر کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر کڑی تنقید
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صدارتی عمارت اور برازیل کی نیشنل کانگریس پر مظاہرین اور انتخابات
جنوری
کیا بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں؟ پی ٹی آئی کے وکیل کی زبانی
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران
جولائی
اسرائیل کے پاس قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کے سوا کوئی چارہ نہیں
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ تل ابیب کے پاس
جنوری
یوکرین کی جنگ کے تیسرے سال میں میدان جنگ، نقصانات اور اقتصادی اثرات کا جائزہ
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کی جنگ روس کی برتری کے ساتھ چوتھے سال
فروری
کسی میں ایرانی سرحدوں کے قریب آنے کی ہمت نہیں:ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل سیاری نے
ستمبر
سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر عمرایوب کیخلاف نااہلی کا ریفرنس بھیج دیا
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار صادق نے قائد ضزب
مئی