?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث تمام افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا، سیالکوٹ سانحے میں سر لنکن مینیجرپریانتھا کمارا کو قتل کر کے ان کی لاش کو جلادیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے کہا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ پر بھی بریفنگ دی گئی ، جس پر کابینہ اراکین نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔
کابینہ اراکین نے مطالبہ کیا کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا ، جس میں افغانیوں کوتیسرے ملک جانے کیلئے زمینی یافضائی راستہ دینے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔
کابینہ نےگیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی اور پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی۔ خیال رہے کہ پولیس نے کاروائی انجام دیتے ہوئے اس واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں


مشہور خبریں۔
غزہ کے گھاٹ کے بارے میں امریکی جھوٹے پروپیگنڈے کا انکشاف
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے غزہ کے ساحل پر 230 ملین ڈالر کی خطیر
جون
دنیا جارحوں کو جواب دینے کے ہمارے قانونی حق کو تسلیم کرتی ہے : یمن
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے
جنوری
خبردار جو گھر سے باہر نکلے !
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین
اکتوبر
شام کی موجودہ پیش رفت تل ابیب کے حق میں ؛ کیسے؟
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی آرمی ریڈیو کے عسکری تجزیہ کار نے اعلان کیا
نومبر
خیبر پختونخوا کی ماؤں میں ڈپریشن، بےچینی بڑھ رہی ہے، عالمی بینک
?️ 25 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) ورلڈ بینک کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں بتایا
نومبر
آل خلیفہ کا صیہونی عہدہ دار کا استقبال،بحرانی عوام کا احتجاج
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:بحرین کے عوام نے اس ملک کے دار الحکومت منامہ اور
مارچ
واگنر بغاوت؛مغربی منصوبہ یا روس کے ساتھ شطرنج کا کھیل
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:روسی حکومت کے خلاف ویگنر کی نجی فوج کی 24 گھنٹے
جون
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا
?️ 19 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
اپریل