وفاقی کابینہ کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت، سخت کارروائی کا مطالبہ

نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا کا شدید ردعملا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس  میں ملوث تمام افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا، سیالکوٹ سانحے میں سر لنکن مینیجرپریانتھا کمارا کو قتل کر کے ان کی لاش کو جلادیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے کہا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ پر بھی بریفنگ دی گئی ، جس پر کابینہ اراکین نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

کابینہ اراکین نے مطالبہ کیا کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا ، جس میں افغانیوں کوتیسرے ملک جانے کیلئے زمینی یافضائی راستہ دینے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

کابینہ نےگیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی اور پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی۔ خیال رہے کہ پولیس نے کاروائی انجام دیتے ہوئے اس واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں

مشہور خبریں۔

ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں معاملات پر غور اور مجموعی سیاسی حل سامنے آئے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 25 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے

یمن کے الجوف اور مآرب پر سعودی جنگجوؤں کے وسیع حملے

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:  سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے

عرب پارلیمنٹ کی ایران پر تنقید اور سعودی عرب کی تعریف

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران پر خطے میں تباہ کن

ہیرس اور ٹرمپ کے انتخابی مناظرے

?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے باضابطہ طور پر

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 1 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات

سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر عمرایوب کیخلاف نااہلی کا ریفرنس بھیج دیا

?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار صادق نے قائد ضزب

نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے: فواد چوہدری

?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

امریکہ کی بڑی یونیورسٹیوں کا ٹرمپ حکومت کے خلاف اتحاد

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:آئیوی لیگ سمیت معروف امریکی یونیورسٹیوں نے ٹرمپ حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے