فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی وزیراعظم  سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات

?️

(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور پہنچ کرسابق صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات کی  اس کے بعد آج وفاقی وزیر فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کر کے وزیراعظم کو حکمران جماعت کے ناراض گروپوں سے ملاقاتوں کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے تحفظات دور کرنے کے لیے سفارشات پیش کیں .

ناراض اراکین سے ملاقاتوں کے بارے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں ایسی مجبوری یا دوری نہیں ہوسکتی کہ قریب بھی نہیں آ سکیں.

ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے امید ہے آج بیٹھ کر معاملات سے نمٹ لیں گے عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی انہوں نے کہا ہے کہ تھوڑی ناراضی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے معاملات کو حل کر لیں گے انہوں نے بتایا کہ علیم خان خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور پہنچ کرسابق صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات کی تھی جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف اس وقت وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے گا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر رضامند ہوں گے. قبل ازیں وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتاہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے.

صوبائی وزیرنے کہا کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں واحد صوبائی وزیر ہوں جو فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کاحامی ہوں اقتدار آنی جانی چیز ہے جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے. انہوں نے کہا ہے کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیںبلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایاحکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے اپوزیشن نہیں.

مشہور خبریں۔

دشمن کو بھی جنگ میں حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا

لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے لاشیں گرانا ہے:جاوید لطیف

?️ 31 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید

سفارتی خط حقائق پر مبنی ہے:شاہ محمود

?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی

امریکہ اور روس کے مابین حالات کشیدہ، روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

?️ 18 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر کی

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کی تجویز، ماہانہ 50 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس چھوٹ کا امکان

?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی

26 ویں ترمیم کیس: 8 رکنی آئینی بینچ نے لائیو اسٹریمنگ کی درخواست منظور کرلی

?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی

سام سنگ نے فون گلیکسی زی فولڈ 3 کی قیمت کا اعلان کردیا

?️ 15 اگست 2021سیئول(سچ خبریں) سام سنگ نے پاکستانی صارفین کے لیے اپنے پہلے انڈر

اقوام متحدہ: غزہ میں ۱۸ ہزار سے زائد مریضوں کو علاج کے لیے فوری منتقلی کی ضرورت ہے

?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا: غزہ کی پٹی میں 18,500

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے