🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ ن پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف میں کافی تبدیلی آچکی ہے اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا، نواز شریف پہلے والا نواز شریف نہیں بلکہ انقلابی بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر طنزیہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے ، نواز شریف پہلے والا نواز شریف نہیں رہا بلکہ انقلابی بن چکا ہے ، اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب اور ہماری ڈیل ہو گئی ہے ، حواری یہ بھی کہیں گے واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست ، آخر میں شہباز گل نے لکھا کہ ’کی زندگی اے ایناں دی‘۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر وہ ٹھیک ہو گئے ہیں تو وطن واپس آ جائیں ، 2 سال سے انتظار میں ہیں کہ کب نواز شریف کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہوں گی، اگر ان کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہو گئی ہیں تو انہیں خدا کا واسطہ ہے کہ واپس آ جائیں ، ان سے بات ہو رہی ہے یا نہیں میں اس بات کی کیسے گارنٹی دے سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا ہو کیا وہ دوبارہ وزیراعظم بن سکتا ہے؟ انہوں نے اس متعلق وزیر اعظم کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نواز کی واپسی کی خبریں سامنے آنے پر وزیر اعظم عمران خان نے رد عمل کا اظہار کیا تھا ، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ اصولی طور پر غلط بات ہے کہ ایک شخص کو عدالت کہہ چکی ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہے اور اسے دوبارہ وزیر اعظم بنا دیا جائے۔
واضح رہے کہ ان دنوں لندن میں موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملک میں واپسی کی خبریں چل رہی ہیں جن پر لیگی رہنماؤں اور حکومتی وزراء کی جانب سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں ، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے حال ہی میں ملاقات کر کے واپس آنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ نواز شریف جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں جس کے بعد سے یہ موضوع مسلسل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
🗓️ 20 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس،بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
مارچ
روس کی فوجی مشقوں پر جاپان کی شدید تشویش کا اظہار
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: جاپان کے ساتھ متنازع جزائر کے ایک حصے میں
ستمبر
سینٹکام دہشت گردوں کے کمانڈر کی سعودی اعلی عہداروں کے ساتھ ملاقات
🗓️ 25 مئی 2021سچ خبریں:مغربی ایشیاء میں امریکی سینٹرل کمانڈ جس کو سینٹکام کے نام
مئی
سید حسن نصراللہ نے قرآن پاک کی توہین کرنے والے کے بارے میں کیا کہا؟
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
جولائی
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 25 جون 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
جون
صیہونی حکومت کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم کا موقف
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:پاکستان کے عبوری وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کیا کہ دو
دسمبر
میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف غداری کے الزام میں ٹرائل کا آغاز ہوگیا
🗓️ 16 جون 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف
جون
صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب
🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین
اکتوبر