?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مزید بڑھا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا ہے، جس کے بعد وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہوگی، اس آرڈینینس کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے قومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کردیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کیا ہے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیا اقدام کرتے ہوئے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025ء جاری کیا گیا ہے، حکومت نے ایف بی آر میں انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس ریکوری کو بہتر بنانے کے لیے آرڈیننس جاری کیا، محصولات اہداف میں کمی کے باعث ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کیا گیا، جس کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ آرڈینینس کے ذریعے ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کوبغیر کسی پیشگی نوٹس کے ٹیکس کی رقم ریکور کرنے کیلئے بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکالنے اور جائیداد ضبط کرنے کے اختیارات حاصل کرلیے، اس حوالے سے ٹیکس قوانین میں نئی ترامیم پر قانونی اور ٹیکس ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے حقوق کیلئے خطرناک قرار دیدیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2025ء کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو عدالتوں سے فیصلے کے بعد کسی بھی ٹیکس دہندہ کے بینک اکاؤنٹس یا منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے ٹیکس کی فوری وصولی کا اختیار حاصل ہو گیا ہے اس کے لیے مزید کسی نوٹس کی ضرورت نہیں ہوگی، نئے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 138 کے تحت نوٹس جاری کیے بغیر ہی ایف بی آر ٹیکس کی ریکوری کرسکے گا، اس ترمیم کے ذریعے ایف بی آر کو کاروباری اداروں اور فیکٹریوں میں اپنے افسران تعینات کرنے، پیداوار، مال کی ترسیل اور غیر فروخت شدہ اسٹاک کی نگرانی کا بھی مکمل اختیار دے دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے مزار ابراہیمی میں صیہونی حکومت کے رہنما کی موجودگی کو اشتعال انگیز قرار دیا
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:ایک بیان میں وزارت نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے مغربی
نومبر
چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کرنا ممکن
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول چیٹ جی پی ٹی
دسمبر
نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ میں غیررسمی
جون
سعودی عرب کی چوبیس گھنٹے میں اٹھارہ بار یمن پر بمباری
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن
جون
صیہونیوں کی ایک اور درندگی
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
ٹرمپ کی اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے ٹرمپ کے خلاف الزامات کی وضاحت کا پہلا
اپریل
ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
?️ 2 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے
دسمبر
چین کی امریکہ مخالف کاروائی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن
جنوری