وزیر خارجہ کی سعودی سفیر سے ملاقات،تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور

سعودی سفیر کے ساتھ وزیر خارجہ کے  بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناراض

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں  دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں عقیدے اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے تاریخ اور اسٹریٹجک تعاون کی بنیاد پر مبنی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ  نے مزید کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی عرب کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

بیروت میں لاکھوں افراد کا انسانی طوفان؛ شہدائے مقاومت کے ساتھ تجدید عہد

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تاریخی تشییع

شام کے تنازعہ کے تناظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ ٔ ماسکو

?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ہفتے کے آخر

ہمارے جاہل مفکرینِ دیواروں سے ٹکریں مار رہے ہیں، عارف علوی

?️ 27 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا

بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر کی اسرائیلی آرمی چیف سے ملاقات

?️ 24 جون 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر

سینیئر صہیونی فوجی کا استعفیٰ کے مطالبہ

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو میجر جنرل اسحاق باریک نے اعتراف

اسرائیلی قیدی فلسطینیوں کے قتل عام کا بہانہ بن چکے ہیں

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی رپورٹر

صیہونی اسپورٹس کلب کی ویب سائٹ پر فلسیطنی کمانڈر کی تصویر

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سال نو کی آمد پر حکومت کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے