?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میولوت چاوش اولو کی دعوت پر شاہ محمود قریشی 23 اپریل 2021 کو ترکی کا دورہ کریں گے جہاں پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انقرہ کا دو روزہ دورہ کریں گے جہاں افغان امن عمل کے حوالے سے سہ فریقی کانفرنس بھی ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے میں وزیر خارجہ اپنے ترک ہم منصب سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے اور پاکستان، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
بیان کے مطابق دوطرفہ مذاکرات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ دو طرفہ تعلقات کا مکمل جائزہ لیں گے اور ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے ساتویں سیشن کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، جو ترکی میں رواں برس ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ شاہ محمود قریشی افغانستان میں امن عمل سے متعلق ہونے والی تازہ پیش رفت، پرامن افغانستان کے لیے بین الافغان مذاکرات کے ذریعے مشترکہ کامیابیوں پر تبادلہ خیال کریں گے وزیرخارجہ اجلاس کے دوران افغان امن عمل میں پاکستان کی قیمتی کاؤشوں کو بھی اجاگر کریں گے
ترکی اور پاکستان کے تعلقات باہمی اعتماد، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے پر غیرمعمولی اعتماد اور احترام بھی ہے، وزیرخارجہ کا دورہ ترکی دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر تبادلوں کا حصہ ہے۔
قبل ازیں ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے رواں برس جنوری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تاجکستان کے شہر دو شنبے میں 29 مارچ کو ‘ہارٹ آف ایشیا-استنبول پراسس’ کانفرنس کے دوران غیررسمی ملاقات بھی ہوئی تھی۔
اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغان مسئلے کا دیرپا اور مستقل حل افغان قیادت کے درمیان جامع سیاسی مذاکرات میں مضمر ہے۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین یکساں مذہبی، تہذیبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر گہرے برادرانہ تعلقات استوار ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے قیام نے دونوں ممالک کے تعلقات کو اسٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کر دیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن وسلامتی کے لیے کی جانے والی تمام کاوشوں میں ترکی کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق دارالحکومت میں عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر
مارچ
دریاؤں میں گنجائش سے زیادہ پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی۔ مریم نواز
?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں:پی ٹی آئی
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ
جون
جرم کو چھپانے کا انوکھا انداز
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جنگی علاقوں میں
جون
پی ٹی آئی کا فضل الرحمن کے ساتھ ملکرجلد حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کر
مئی
صبا قمر کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں زیر علاج
?️ 6 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنا نام کمانے والی
نومبر
آپ حملے کرنا چھوڑ دیں گے تو ہمارے حملےبھی بند ہوجائیں گے:یمن کا سعودی حکام سے خطاب
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:یمنی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ جب یمن پر سعودی
فروری
قائد اعظم کے یومِ وفات پر وزیرِ اعلیٰ سندھ، گورنر کی مزار پر حاضری
?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے
ستمبر