🗓️
نیویارک: (سچ خبریں )اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں جی 77 ممالک کا اجلاس ہوا. جس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سمیت دیگر کئی اہم رہنماؤں نے شرکت کی.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کے علاوہ تنظیم تعاون اسلامی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت بھی کرچکے ہیں.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں جی 77 گروپ کے اجلاس میں ترقی پذیر ممالک میں مسائل کے حل کے حوالے سے سات نکات پر مشتمل اپنی تجاویز دنیا کے سامنے رکھی ہیں. جن میں بڑھتے تنازعات، مہنگی اشیائے ضرورت، موسمیاتی تبدیلی اور وباؤں کے ساتھ دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک ایک سخت دور سے گزررہے ہیں.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقتصادی دباؤ کا شکار دنیا کے 50 سے زائد ترقی پذیر ممالک کی معاشی مدد کے لئے عالمی برادری کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے. عالمی برادری کو ترقی پذیر ممالک میں غذائی بحران کا شکار دنیا کے 250 ملین افراد کو فوری طور پر کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی ممکن بنانا ہوگی. ہمیں ترقی پذیر ممالک کا توانائی کی درآمدات کا بوجھ کم کرنے کے لئے راستے تلاش کرنا ہوں گے.
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرِ آب ہے جو پورے برطانیہ کے برابر ہے. پاکستان میں سیلاب سے ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں. پاکستان میں سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے چھ کروڑ پاکستانیوں کو متاثر کیا. 17 لاکھ مکان، 12 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکیں، 350 پل اور 50 لاکھ ایکڑ فصلیں پاکستان میں سیلاب سے تباہ ہوچکے ہیں. پاکستان میں سیلاب سے تقریباً 30 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم گروپ 77 کے ممالک سمیت عالمی برادری کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی سے آنے والے بحران میں مدد کی. ہمیں ایک ایسے عالمی ڈھانچے اور پالیسیوں کو فروغ دینا ہوگا کہ دنیا سے عدم مساوات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے. اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے بالکل درست کہا ہے کہ موجودہ عالمی معاشی نظام اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے.
انہوں نے کہا کہ دنیا کے عالمی معاشی نظام کو ترقی کے اہداف کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا. اگر دنیا کو ایک مستحکم عالمی معیشت چاہئیے تو اس کے لئے توانائی، ٹرانسپورٹ، رہائش، صنعت اور زراعت کے شعبوں میں سالانہ ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کو ممکن بنانا ہوگا. دنیا کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں یکساں پالیسیوں کو دیانت داری سے نافذ العمل کرنا ہوگا. ترقی پذیر ممالک کے لئے دنیا کے تجارتی نظام کو دوبارہ وضع کرنا ہوگا تاکہ یہ دنیا میں ترقی کے اہداف کی تکمیل میں معاون ہوسکے.
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے سڑکوں کے منصوبے اہم ہیں، چین کا اقتصادی راہداری کا منصوبہ اس کی اہم مثال ہے۔ ہمیں دنیا میں عدم مساوات اور غربت کو فروغ دینے والے نظام کو اب تبدیل کرنا ہوگا.
مشہور خبریں۔
کورونا کے پیش نظر نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک
اگست
پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے:آرمی چیف
🗓️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
اگست
عراق میں امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ میں خطرے کے سائرن
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:بغداد ائر پورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے پر ہونے
فروری
ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت کی فتح
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے بلدیاتی انتخابات حکمران جماعت کی اپوزیشن کی شاندار
اپریل
کیا لبنان اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والا ہے؟ لبنانی وزیرِاعظم کی زبانی
🗓️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام نے واضح طور پر کہا
مارچ
شمال مشرقی شام میں داعشی قیدیوں کی بغاوت
🗓️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہاس ملک کے شمال مشرق
جنوری
اقوام متحدہ کی امن فوج پر صیہونی حملے پر ترکی کا ردعمل
🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے
اکتوبر
جماعت اسلامی کے ’بنو قابل‘ پروگرام کی ایم کیو ایم بھی معترف، امین الحق پر تنقید
🗓️ 21 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی
اکتوبر