?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں وزیر قانون پنجاب راجہ پشاور ، حکومتی ترجمان حسان خاور ، پی ٹی آئی رہنماء صداقت علی عباسی کے ساتھ ساتھ چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شریک ہوئے ، اس کے علاوہ سی پی او ، ڈی جی ریسکیو اور اسسٹنٹ کمشنر مری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں سانحہ مری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ، جن میں مری سانحے کے جاں بحق افراد کے ورثاء کی مالی معاونت کا فیصلہ بھی شامل ہے ، جس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے جاں بحق افرا دکے ورثاء کیلئے ایک کروڑ 76 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے ، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ ہوا ، یہ کمیٹی سانحہ مری میں ممکنہ غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرے گی۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے اور مری کا انتظامی ڈھانچہ اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری تعینات کیا جائے گا ، ٹریفک جام ہونے کی وجوہات بننے والی سڑکوں کے چھوٹے لنکس تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مری سانحہ کے بعد یہ ثابت ہوا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ہزاروں گاڑیوں کے اب بھی پھنسے ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش ہے ، عوام پریشان ہیں پھنسے سیاحوں کے خاندان مضطرب اور پریشان ہیں لیکن ملک پر صرف نالائقی ، نااہلی ، بے حسی اور ظلم مسلط ہے، سانحہ مری سے متعلق حکومت سچائی اوراصل حقائق بتائے تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی بنائی جاسکے ، ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات میں یکجائی لائی جائے ، پھنسے مسافروں کی رہائش اور خوراک کے انتظامات کے علاوہ محفوظ گھروں کو واپسی یقینی بنائی جائے ، اس لیے ضروری ہے کہ حکومت بیانات کے بجائے مری اور دیگر علاقوں میں پھنسے عوام کو نکالنے کے لئے موثر اقدامات کرے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے پاس اب کوئی چارہ نہیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:7 اگست کو ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
اگست
صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا
?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ
جنوری
لبنانی فوج کی شجاعانہ مزاحمت کے سامنے دشمن جنگ بندی پر راضی
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اس
نومبر
عراق میں بجلی بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اس ملک میں بڑھتے
جولائی
بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں میسر سہولیات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو راولپنڈی
اپریل
نور مقدم قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے ظاہر جعفر کی سزائے موت کا حکم برقرار
?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پاکستانی سفیر کی
مارچ
جی میل میں نیا فیچر
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی ای میل کمپنی گوگل نے
اگست
بن سلمان کی بچگانہ حرکتیں اور بائیڈن کی پدرانہ شفقت
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن جنہوں نے کبھی جمال خاشقجی کے گھناؤنے قتل
جولائی