وزیراعظم کا مری سانحے پر دکھ کا اظہار

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️

لاہور(سچ خبریں) شدید  بارش اور برفباری سے  مری میں پیش آنے سانحے پر وزیراعظم عمران خان نے دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو ریسکیوکرنے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدیدبرفباری سےپیش آئےسانحےپردکھ کااظہار کیا ہے اور لوگوں کوریسکیوکرنے کےلیے ہدایات دی ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کومتحرک کر دیا گیا ہے ، تمام اداروں کوعلاقوں کوصاف کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے، اگرکوئی ذمہ دار ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنا پڑے گا تاہم اس وقت ہماری ترجیح پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے، اس وقت ہماری ترجیح ہےسیاحوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنا ہے، امریکا میں لوگوں کوبرفباری سے بچنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ وقت کسی پرذمہ داری ڈالنے کا نہیں ہے، ہمیں لوگوں کو آفات سے بچنے کی ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ کل شام سے سیاحوں کو مری جانے سے روک دیا گیا ہے اور پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے، کسی کو توقع نہ تھی کہ اتنی زیادہ برفباری ہوجائےگی، انکوائری کی جائےگی کہ کہاں کہاں کوتاہی ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے فائیوجی کے لیے نیلامی نہیں ہوسکتی.پی ٹی اے

?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے

چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار، افغانستان کیساتھ ملکر دہشتگردی ختم کریں گے، اسحٰق ڈار

?️ 22 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار

فرانس میں پنشن سسٹم میں اصلاحات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانس کے مختلف شہروں میں دسیوں ہزار افراد نے صدر ایمانوئل

صیہونی فوج میں دوہری شہریت کے حامل افراد کا بحران

?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی فوج میں دوہری شہریت رکھنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد

مغربی کنارے میں 32 سے زائد فلسطینیوں کی گرفتاری

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ

سائفر کیس: سزا کے خلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر پی ٹی آئی وکلا سے دلائل طلب

?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف

مریم نواز بیماری میں مبتلا ہو گئی ہیں

?️ 28 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ کی نائب صدر مریم

یمن کا ایران کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلانِ: "ہمارا ہاتھ ٹرگر پر ہے”

?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں ایران اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے