?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی بجٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
جمعرات کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو بجٹ اجلاس میں احتجاجاً شرکت نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے قانون سازوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی وجہ وفاقی حکومت کا بلوچستان کے بارے میں رویہ ہے جو منگل کو ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بھی ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے، ان مسائل کی بنیادی وجہ تعاون کا فقدان اور صوبے کی تجاویز اور ترقیاتی منصوبوں کو نظرانداز کرنا ہے، وفاقی حکومت سے ہماری کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے اور اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعدد درخواستوں اور یاد دہانیوں کے باوجود صوبے کے آئینی حقوق نہیں دیے جا رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے کے وعدے کرتی ہے اور یقین دہانیاں کراتی ہے لیکن اسلام آباد کی طرف سے کچھ نہیں کیا گیا حالانکہ یہ ایک حقیقت ہے کے کہ ہمارے مطالبات آئینی بنیادوں پر ہیں، ہم کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کر رہے ہیں۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاق کے پی ایس ڈی پی میں شامل بلوچستان کے منصوبے نامکمل ہیں کیونکہ ان کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے, بلوچستان کی قومی شاہراہیں گزشتہ سال کے سیلاب سے بری طرح تباہ ہوئیں لیکن نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ان کی تعمیر نو اور مرمت کے لیے کچھ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ صوبائی حکومت کو نہیں دیا گیا بلکہ اسے بھی کم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جائز مطالبات اور آئینی پوزیشن پر قائم ہیں اور آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور سردار اختر جان مینگل کے ساتھ ساتھ صوبائی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ صوبائی حکومت کے موقف کو مضبوط کریں۔
مشہور خبریں۔
عمر شریف کی بیوہ کے شوہر کی بیماری اور موت سے متعلق ہوشربا انکشافات
?️ 28 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی دوسری
نومبر
چینی کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا لائسنس جاری کر دیا گیا
?️ 29 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)چین کی ایک کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا
مارچ
یوکرین میں خصوصی آپریشنز کی پیشرفت: پوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے 22ویں دن امریکہ اور روس کے
مارچ
شام میں امریکی افواج کے سب سے بڑے اڈے میں خوفناک دھماکے
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور شہر میں واقع العمر آئل فیلڈ
ستمبر
اقتدار میں واپسی کا خواب؛ عراقی انتخابات کے لیے بعثی ری برانڈنگ
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، عراق کے
ستمبر
تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے
نومبر
دنیا کو اسرائیل کے بعد کے دور کے بارے میں سوچنا چاہیے: حمدان
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے میدان جنگ میں
جنوری
دن رات بمباری، رات دن قتل عام
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: گذشتہ رات اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف
اکتوبر