عاصم اظہر نے پاک بھارت میچ کیلئے نئی جرسی خرید لی ہے

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نےپاک بھارت میچ کے لئے نئی جرسی خرید لی ہے، پاک بھارت میچ  دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑا مقابلہ مانا جاتا ہے، پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لئے جہاں کرکٹ شائقین پر جوش ہیں وہیں شوبز ستارے بھی پر جوش نظر آرہے ہیں۔

آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاک بھارت میچ ہونے جارہا ہے اور شائقینِ کرکٹ بےصبری سے میچ کے شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔پاکستان کی جیت کے لیے جہاں شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں تو وہیں شوبز ستارے بھی آج کے میچ کے لیے کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی زیب تن کی ہوئی ہے۔گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’میں پاک بھارت میچ کے شروع ہونے کا انتظار نہیں کرسکتا ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے لیے اپنی نئی جرسی بھی خرید لی ہے۔‘واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ملکہ کی آخری رسومات کے درمیان لندن میں چاقو کشی

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   لندن پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ دو افسروں کو

یورپی یونین کی جانب سے روس مخالف پابندیوں میں ایک سال کی توسیع 

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: یورپی یونین نے پہلی بار روس کے خلاف اپنی اقتصادی

لبنانی ماہرین نے "سید مزاحمتی شہداء” کی لازوال میراث کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 7 اکتوبر 2025لبنان کے ملکی امور کے ماہرین نے ملک میں گزشتہ سال کی

بلاول کی ناروے،چینی ہم منصب اورامریکی نمائندہ خصوصی برائےافغان سےملاقاتیں.

?️ 20 ستمبر 2022پاکستان: (سچ خبریں) بلاول بھٹو کی ناروے اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں،

غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، اسرائیل کا ہٹ دھرمی پر اصرار

?️ 3 نومبر 2025غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز،

امریکی ہتھیاروں سے یمنی عوام کا قتل عام کیا جاتا ہے :یمنی وزارت خارجہ

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری عہدہ دار نے جارح

صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد  صدرِ مملکت عارف

غزہ اور جنین کی جنگ میں کوئی فرق نہیں ہے: اسرائیلی فوج

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں جنین کیمپ پر حملے میں حصہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے