?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے سے قبل اگلے دو دن میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ شاید نوٹی فکیشن جمعہ (آج) کو ہی جاری ہوجائے گا۔ذرائع نے کہا کہ اس عہدے کے لیے نامزد افسران میں سے ایک لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے، جو اس وقت کور کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، بدھ کو وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
اطلاعات کے مطابق انہوں نے اس سے ایک روز قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی کابینہ کے ایک سینئر رکن نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ ‘غالب امکان ہے کہ نوٹی فکیشن جمعہ کو جاری کردیا جائے گا’۔
چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیر اعظم، جمعہ تک نئے آئی ایس آئی سربراہ کا تقرر کردیں گے۔تاہم جمعرات کو جب وزیر داخلہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس معاملے کا کچھ علم نہیں ہے’۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وزیر اعظم، 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں اور گرین انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ملک کی سول و عسکری قیادت کے درمیان تنازع تقریباً دو ہفتے قبل اس وقت سامنے آیا تھا جب آرمی چیف نے اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلے کیے تھے اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو اگلا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا تھا جبکہ موجودہ آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور بنایا گیا تھا۔
تاہم وزیر اعظم عمران خان نے فوجی حکام سے کہا تھا کہ وہ ‘قانونی و آئینی’ تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں خفیہ ادارے کے سربراہ کے لیے تین امیدواروں کے نام کی سمری بھیجیں۔
15 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے ایک تفیصیلی ملاقات ہوئی۔
اگلے روز وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو ملاقات کے احوال سے آگاہ کیا اور حکومت نے اعلان کیا کہ سول و فوجی قیادت کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں لیکن معاملے میں تعطل برقرار رہا۔
چند روز قبل وزیر اعظم کے دفتر کو نئی سمری بھیجی گئی تھی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے کچھ امیدواروں کے نام درج تھے، اس میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا نام بھی شامل تھا۔
مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں تنویر الیاس کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے سابق
اپریل
عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، کوئی شک نہیں:قمر زمان کائزہ
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان
مارچ
اسلام آبادمیں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن
مئی
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کے معاون کا بیان
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون جی ڈی ونس نے ایران
مئی
پیپلز پارٹی کے بغیر بھی آگے بڑھیں گے:اپوزیشن
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے
مارچ
بھارتی فوج دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کر رہی ہے: گورنرپنجاب
?️ 5 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم استحصال کشمیر پر کہنا
اگست
ترکی کا تاریک مستقبل؛امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ ترکی کے صدر اندرون و
جنوری
قسام کے مجاہدین صیہونیوں کے لیے موت کے فرشتے
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں کے قسام فورسز کے چنگل میں پھسنے اور
نومبر