وزیر اعظم کا ناراض اراکین سے ملنے کا فیصلہ،ملاقات میں تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائیں گے

🗓️

اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو بلا لیا، وزیر اعظم کا ناراض اراکین سے ملنے کا فیصلہ،ملاقات میں تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائیں گے۔

 وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو بلا لیا ہے۔ناراض ارکان کی ملاقات ساڑھے تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔وزیراعظم عمران خان ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات سنیں گے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔ملاقات میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو بھی وزیراعظم ہاؤس پر طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور پہنچ کرسابق صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات کی تھی جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف اس وقت وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے گا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر رضامند ہوں گے. قبل ازیں وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتاہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے. صوبائی وزیرنے کہا کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں واحد صوبائی وزیر ہوں جو فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کاحامی ہوں اقتدار آنی جانی چیز ہے جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے. انہوں نے کہا ہے کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیںبلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایاحکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے اپوزیشن نہیں.

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کی کوششیں کامیاب ہو گئی

🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم  عمران خان اپنے بیانات میں بار بار عوام

صیہونیوں کو ایک نئی وارننگ

🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Kipa Hebrew ویب سائٹ نے لکھا بہت سے اقتصادی کارکن ہمیشہ

امریکہ ہنگامہ آرائی اور عالمی نظام کو کمزور کرنے کا ذریعہ ہے: چین

🗓️ 28 مئی 2022سچ خبریں:  چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ہفتے کے روز اپنے

مصر اور سعودی کی جانب سے رفح شہر کے خلاف اسرائیل کی سخت مخالفت

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے غزہ کی پیش رفت کے حوالے سے

کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہے

🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات

وائٹ ہاؤس کو یوکرین کی اپنی سرزمین پر دوبارہ دعویٰ کرنے کی صلاحیت پر شک ہے: CNN

🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:    امریکی حکام نے سائینائیڈ کو بتایا کہ امریکہ اور

مسئلہ کشمیر کو حل کیئے بغیر کسی قسم کے مذاکرات بے سود ہیں: محبوبہ مفتی

🗓️ 3 اپریل 2021سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر

وزیراعظم کا مری سانحے پر دکھ کا اظہار

🗓️ 8 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید  بارش اور برفباری سے  مری میں پیش آنے سانحے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے