?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، روسی صدر کا بیان میرے اس موقف کی تصدیق ہے کہ نبی پاکﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں۔ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا کے مقابلے کیلئے اس پیغام کو غیرمسلم دنیا تک پہنچانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کے حساس مسئلے کے حوالے سے روسی صدر ولادی میر پوٹن کے بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیا۔وزیراعظم نے روسی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ولادی میر پوٹن کا بیان میرے اس موقف کی تصدیق ہے کہ نبی پاکﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا کے مقابلے کیلئے اس پیغام کو غیرمسلم دنیا تک پہنچانا چاہیے۔ واضح رہے کہ روسی صدر کی جانب سے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو دیا گیا جواب دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس حساس معاملے پر ان کا نقطہ نظر سمجھنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادی میر پوٹن نے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں اور پھر اس شرمناک عمل کو اظہار رائے کی آزادی کہنے والوں پر تنقید کی۔روسی صدر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیغمبر محمدﷺ کی توہین مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ ان لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے جو اسلام کے ماننے والے ہیں۔
انہوں نے پیرس میں چارلی ہیبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر ہونے والے حملے کی مثال دیتے ہوئے کہا ایسی باتیں انتہا پسندانہ سوچ میں اضافہ کرتی ہیں۔ مذہب مخالفت اقدامات انتہا پسندانہ کارروائیوں کو جنم دیتے ہیں، فنکارانہ آزادی ہونی چاہیے لیکن اس کی اپنی حدود ہیں۔ اس دوران روسی صدر نے ان ویب سائٹس پر بھی تنقید کی جن پر دوسری عالمی جنگ میں مرنے والے روسیوں اور نازیوں کی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔
ولادی میر پوٹن کا کہنا تھا کہ ایسی حرکات انتہاپسندی میں اضافہ کرتی ہیں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ ان کا ملک روس ایک کثیر النسلی اور کثیرالمذہبی ملک کے طور پر ابھرا ہے، اس لیے روسی ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرتے ہیں، لیکن کئی ممالک میں ایسا احترام کم ہی پایا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
گوٹیرس کا اسرائیل پر لبنان کی فضائی حدود میں پروازیں بند کرنے کا مطالبہ
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اسرائیل سے فوری
نومبر
غزہ کی پٹی اور اسپتالوں میں طبی امداد پہنچنے کا دعویٰ جھوٹا
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اپنے پروپیگنڈے کے فریم ورک میں شمالی
نومبر
یکرینی نوجوان کی اسرائیل میں دس سالہ المناک مہاجرت کی داستان
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت کی عبرانی زبان کی رپورٹ کے مطابق، ایک
مئی
ترکی لیبیا کی عوام کی مدد کرنے کو تیار
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:اردگان نے لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے جان بحق ہونے
ستمبر
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر 26 کھرب روپے سے تجاوزکر گیا
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مالی سال کے
مئی
آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
جولائی
انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اپوزیشن کا جلسہ جاری
?️ 4 جولائی 2021سوات(سچ خبریں)ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے برعکس پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا سوات
جولائی
امریکہ میں ابتدائی ووٹوں کی گنتی؛ ٹرمپ اور ہیرس برابر
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کی پہلی باقاعدہ گنتی سے پتہ چلتا
نومبر