وزیر اعظم کا روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم

وزیر اعظم کا روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ  روسی صدر ‏کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، روسی صدر ‏کا بیان میرے اس موقف کی تصدیق ہے کہ نبی پاکﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں۔ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا کے مقابلے کیلئے اس پیغام کو غیرمسلم دنیا تک پہنچانا ‏چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کے حساس مسئلے کے حوالے سے روسی صدر ولادی میر پوٹن کے بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیا۔وزیراعظم نے روسی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ولادی میر پوٹن کا بیان میرے اس موقف کی تصدیق ہے کہ  نبی پاکﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا کے مقابلے کیلئے اس پیغام کو غیرمسلم دنیا تک پہنچانا ‏چاہیے۔ واضح رہے کہ روسی صدر کی جانب سے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو دیا گیا جواب دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس حساس معاملے پر ان کا نقطہ نظر سمجھنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادی میر پوٹن نے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں اور پھر اس شرمناک عمل کو اظہار رائے کی آزادی کہنے والوں پر تنقید کی۔روسی صدر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیغمبر محمدﷺ کی توہین مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ ان لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے جو اسلام کے ماننے والے ہیں۔

انہوں نے پیرس میں چارلی ہیبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر ہونے والے حملے کی مثال دیتے ہوئے کہا ایسی باتیں انتہا پسندانہ سوچ میں اضافہ کرتی ہیں۔ مذہب مخالفت اقدامات انتہا پسندانہ کارروائیوں کو جنم دیتے ہیں، فنکارانہ آزادی ‏ہونی چاہیے لیکن اس کی اپنی حدود ہیں۔ اس دوران روسی صدر نے ان ویب سائٹس پر بھی تنقید کی جن پر دوسری عالمی جنگ میں مرنے والے روسیوں اور نازیوں کی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔

ولادی میر پوٹن کا کہنا تھا کہ ایسی حرکات انتہاپسندی میں اضافہ کرتی ہیں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ ان کا ملک روس ایک کثیر النسلی اور کثیرالمذہبی ملک کے طور پر ابھرا ہے، اس لیے روسی ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرتے ہیں، لیکن کئی ممالک میں ایسا احترام کم ہی پایا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوجی غزہ جنگ میں جانے سے کیوں انکار کر رہے ہیں؟

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی آرمی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ اس حکومت

افغانستان میں خواتین کے حجاب کے لیے طالبان کی نئی ہدایات

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کا کہنا ہے کہ جو خواتین عوام میں اپنا چہرہ

پنجاب؛ گندم کے کاشتکاروں کیلئے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز

?️ 9 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت اور فراہمی پر پابندی کی پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور

?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جارحیت اور

بِٹ کوائن کیلئے نیا سنگ میل، پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کی سطح عبور کرلی

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: بِٹ کوائن نے پیر کے روز پہلی بار ایک لاکھ

خیبرپختونخوا کی حالت ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہے، علی امین گنڈاپور

?️ 3 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے

جدہ کی دیواروں پر طاغوت مردہ باد کے نعرے

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد کے ہاتھوں جدہ کی بڑے پیمانے

حکومت کا سینیٹ انتخابات ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کو تاریخی قرار دیا

?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے