?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی برائے سندھ آفیئرز تعینات کیا گیا ہے ، اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ارباب غلام رحیم کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، سابق وزیراعلیٰ سندھ جوڑ توڑ کے سیاسی ماہر سمجھے جاتے ہیں ، اس سارے معاملے میں وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
ذرائع کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اندرون سندھ ہونے والے ان جلسوں میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی ، سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور انہیں اپنے ساتھ ملانا بھی پاکستان تحریک انصاف کے سندھ پلان کا حصہ ہوگا جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس بلایا ہے جس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، اس اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے جب کہ وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی ہوں گے اس کے علاوہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کاربننے والے صوبائی بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سندھ میں پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی حکومتی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کرلی ، جس کے تحت سندھ میں اہم سیاسی اکھاڑ پچھاڑ ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر رابطوں کا آغاز بھی کر دیا۔


مشہور خبریں۔
عمر کے ساتھ ہونٹ چھوٹے ہوجاتے ہیں، ماہرہ خان کا پرانی تصویر پر دلچسپ تبصرہ
?️ 1 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اور ہمایوں سعید کی
جون
غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی تفصیلات
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر ہونے والے بے
ستمبر
وائی فائی کی رفتار بڑھانے کے طریقے
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انٹرنیٹ کی سست رفتار آج کل کورونا کی
فروری
صیہونی تیسرے انتفاضہ سے خوف زدہ
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سابق سربراہ نے اعلان کیا کہ
نومبر
حزب اللہ کا اسرائیل سے انتقام کیسا ہوگا؟لبنانی وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبدالله بوحبیب نے سی این این
ستمبر
یحییٰ سنوار؛ اسرائیلی جاسوسی کے آلات سے ہمیشہ ایک قدم آگے
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک
جنوری
وزیراعظم کی نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کی
فروری
الحشد الشعبی کی ایک او رشاندار کامیابی
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر
مارچ