?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فورسز کی جانب سے 92سالہ حریت رہنما سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا بھارت میں فاشزم کی ایک اور مثال ہے سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے جسد خاکی کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ کشمیری رہنما علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کرنا اور بھی شرمناک ہے۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ ایسا کرنا بھارت میں فاشزم کی ایک اور مثال ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت نازی اور آر ایس ایس کے نظرئیے سے حکومت موجود ہے۔
خیال رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ جموں و کشمیر پر قابص بھارتی فورسز کی جانب سے ان کی تدفین کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا اور وادی میں کرفیو نافذ کر کے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔
سید علی گیلانی کا جسد خاکی کو چھیننے کے بعد حیدر پورہ کے قبرستان میں صبح ساڑھے 4 بجے سپرد خاک کیا گیا تھا، اور اس سلسلے میں بھارتی فورسز نے حیدر پورہ قبرستان کو بھی سیل کر دیا ہے۔بھارت فورسز نے ان کا جسدخاکی چھیننے کے بعد سید علی گیلانی کے اہل خانہ پر جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم
?️ 30 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے 16 اپریل کو ہونے والے پنجاب کے
جون
سیاستدان فوج کے ’غیر سیاسی رہنے‘ کے موقف کا فائدہ اُٹھائیں، صدر مملکت
?️ 9 دسمبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے
دسمبر
کیا ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ جیل نہ جائیں؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی قانونی ماہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل نہ بھیجنے
اگست
غزہ پر صہیونیوں کا بزدلانہ شبخون
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں 13
مئی
میکرون نے انسانی حقوق کے مسائل پر غور کیے بغیر بن سلمان کی میزبانی کی
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: آج جمعرات کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پیرس میں بات
جولائی
نیتن یاہو حزب اللہ کے ساتھ تصادم سے خوفزدہ
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: گیلنٹ، جسے نیتن یاہو نے برطرف کر دیا تھا اور اس
فروری
فلسطینی بچوں کا قتل روکنے کے لیے ٹروڈو کی درخواست پر نیتن یاہو کا ردعمل
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے بدھ کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن
نومبر
سندھ کے وزیر تعلیم کو بر طرف کرنے کا فیصلہ
?️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے
اپریل