وزیر اعظم نے حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نےان تمام حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیاہے جن میں شہریوں کو جزوی ریلیف دینے کا عندیہ دیا گیا تھا  انہوں  نے  2 ہزار 549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے وفاقی سطح پر سب سے زیادہ 3181شکایات آئیسکو کی کھولی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 2 ہزار 549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ 83ہزار 741شکایات کھول کر افسران کو ضروری کارروائی کیلئے تفویض کی جائیں گی۔

پی ایم ڈی یو نے کہا کہ مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کو جزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا، صوبائی حکومتوں کی 40415 شکایات 2450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔ وفاقی سطح پر سب سے زیادہ 3181شکایات آئیسکو کی کھولی جائیں گی جبکہ صوبائی سطح پر 1606پنجاب ہائی وے کی شکایات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ڈی اے کی 412 شکایات، سندھ میں کے ڈبلیو ایس بی کی 874 شکایات اور بلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130شکایات سر فہرست ہیں۔ پی ایم ڈی یو کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ کے خلاف پاکستان کا شدید رد عمل سامنے آگیا

?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری

برازیلی 8 سالہ  لڑکی نے ماہرین فلکیات کو حیران کردیا

?️ 3 اکتوبر 2021ساؤ پالو(سچ خبریں) آٹھ سالہ برازیلی لڑکی نے اہم کارنامہ انجام دیتے

خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک ایران کے ساتھ تعلقات قائم کریں: قطر

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ

بارشوں میں اموات، مریم نواز نے امداد کا اعلان کردیا

?️ 19 جولائی 2025چکوال (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حالیہ بارشوں کے دوران

وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات

?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ 24-2023 پیش ہونے کے بعد پہلی

پاک۔افغان بارڈر پر سرحد پار سے بلااشتعال فائرنگ پر افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے گزشتہ روز چمن اسپن بولدک کے

شامی دہشت گرد یوکرین کے راستے میں

?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں:  پوٹن سے لے کر روسی انٹیلی جنس سروس اور غیر سرکاری

تل ابیب کا جنوبی لبنان سے دستبردار نہ ہونے کا بہانہ

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آج اعلان کیا گیا ہےکہ تل ابیب سے توقع ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے