?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی کر لی ہے جس کے تحت وزیراعظم کی تقریر سے پہلے اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن سے معاملات طے کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کے بعد ایوان سے خطاب کریں گے۔
اسپیکر آفس نے اس معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حزب اختلاف وزیراعظم کی تقریر میں رکاوٹ نہ ڈالے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی بجٹ کامیابی سے پاس ہو گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا جس کے بعد اسمبلی اجلاس کی سربراہی اسد قیصر نے سنبھال لی اور قاسم سوری گنتی کیلئے ارکان میں شامل ہوگئے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی نے فنانس بل 2021 کی کثرت رائے سے منظوری دی۔ اعتراضات مسترد ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج بھی کیا۔ بجٹ منظوری کے موقع پرمسلم لیگ ن کے 84 میں سے صرف 14 ارکان حاضراور 70 غیر حاضر رہے۔ پیپلزپارٹی کے 56 میں سے 54 اراکین ایوان میں موجود تھے جبکہ 2 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث غیر حاضر رہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ 40 لاکھ لوگوں کو گھر ملے گا، صحت کارڈ ملے گا اور کاروبار کیلئے بلاسود قرضے ملیں گے تو اپوزیشن فارغ ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ ڈیڑھ کروڑ افراد کی انکم پروفائل ہمارے پاس ہے، سالانہ ڈھائی کروڑ سے زائد آمدن والا اگر ٹیکس نہیں دے گا تو اسے گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 74 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب کیلئے روڈ میپ رکھا گیا ہے، غربت کم کریں گے، چند سال میں خوشحالی ہوگی، ہم عمل کرنے والوں میں سے ہیں باتیں کرنے والوں میں نہیں۔


مشہور خبریں۔
فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری پر صیہونی حکومت کا متنازع اقدام
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹھکانوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑھتی
دسمبر
تل ابیب نے ایک دن کے لیے بھی قرارداد 1701 پر عمل نہیں کیا: لبنانی نمائندہ
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے نمائندے علی خریس نے زور دے کر
دسمبر
انتخابات کی تاریخ سے 56 روز قبل شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ
دسمبر
روس کا یورپی معاہدوں سے الگ ہونے کا اعلان
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روس نے یورپی یونین کے ساتھ کیے جانے والے والے تمام
جولائی
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر، سیاسی و عسکری قیادت کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے خلاف معرکہ حق کے آپریشن ’بنیان
مئی
مشرقی شام میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور صوبے میں 2
مارچ
روس اور انگلینڈ کے ساتھ تعلقات پر ایک نظر
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ انگلینڈ کے
نومبر
نیتن یاہو کی بارہ سالہ حکمرانی کا خاتمہ
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ نے بہت ساری بحث و مباحثے کے
جون