وزیرِ اعظم نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے: فرخ حبیب

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم  عمران خان نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے وزیرِ اعظم  نے ایک بار پھر ماسکو میں اپنے اصولی مؤقف کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، اور دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی چاہتا ہے۔

یہ بات وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ روس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا مؤقف ہے کہ طاقت کا استعمال کسی بھی تنازع کا حل نہیں، روس اور یوکرین کو مذاکرات سے مسئلہ حل کرنا چاہیے۔

وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ روس ثبوت ہے کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی چاہتا ہے، پاکستان اقتصادی ترقی کے لیے تنازعات کے بجائے پائیدار امن کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے دورے کی ٹائمنگ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، سوالات اٹھانے والے جان لیں کہ وزیرِ اعظم بڑے میچ کے بڑے کھلاڑی ہیں۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی روس میں مسئلہ کشمیر، افغانستان، توانائی کے شعبے میں تعاون، دو طرفہ تعلقات اور اسلاموفوبیا پر بات ہوئی۔وزیرِ مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے۔

مشہور خبریں۔

زنگزور کوریڈور کے 2028 میں شروع ہونے کا امکان

🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کوریڈور ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور مواصلات عبدالقادر اورا اوغلو نے

نصراللہ کی سویڈن حکومت کے لئے نصیحت

🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے محرم الحرام

سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر میزائل حملہ؛4سعودی فوجی آفیسر ہلاک

🗓️ 7 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر ہونے

اگر مزاحمتی تحریک نہ ہوتی تو پورے لبنان پر اسرائیل کاقبضہ ہوتا:شامی پادری

🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:دمشق میں کیتھولک چرچ کے پادری نے تکفیریوں اور صیہونی حکومت

ملک بھر میں کورونا سے مزید 67افراد انتقال کر گئے

🗓️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا کی چوتھی لہر میں کورونا کے وار جاری ہیں،

کیا قطر میں حماس کے دفاتر بند ہونے والے ہیں؟

🗓️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں حماس تحریک کے ایک رہنما نے اس

مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے رہیں گے: فیض حمید

🗓️ 4 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں)  میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی

وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی:وزیر داخلہ

🗓️ 26 فروری 2022لاہور (سچ خبریں)  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے