وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

مریم نواز

?️

لیہ (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیہ میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری تعمیر شروع ہوجائے گی، کوشش ہوتی ہے کوئی بچہ ٹیکنالوجی اور تعلیم سے محروم نہ رہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ میرا پہلا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزید بہتری کرنے کی کوشش کروں گی، میں آپ بچوں کے سامنے جوابدہ ہوں، یہ آپ کا حق ہے جو ملا ہے اور یہ ملنا چاہیے تھا، کبھی آپ نے میرا شکریہ ادا نہیں کرنا یہ آپ کا حق تھا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ میں نے 30 ہزار سکالرشپس کو بڑھا کر 50 ہزار کردیا ہے، ہر سال 30 ہزار لیپ ٹاپس سے بڑھا کر ایک لاکھ لیپ ٹاپس کر دیئے ہیں، چاہتی ہوں آپ کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، ریاست ماں نہیں بنتی تو وہ اپنے فرائض میں غفلت برتتی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ ایک ماں چاہتی ہے اپنا سب کچھ اپنے بچوں کی جھولی میں ڈال دوں، دل کرتا ہے جو کچھ میرے پاس ہے سب آپ کے سامنے رکھ دوں، جس طرح میں اپنے بچوں کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں ویسے ہی آپ کی کامیابی پر خوش ہوئی ہوں، مجھے رلانا اتنا آسان نہیں ہے، میں 2 بار قید تنہائی میں رہی لیکن کبھی روئی نہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ لیہ والوں سے جو مجھے پیار اور عزت ملی کبھی نہیں بھول سکتی، چھوٹا شہر ہی صحیح لیکن لیہ بھی میرے دل کے بہت قریب ہے، ڈی جی خان بھی میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری پری سکول بنایا ہے، پورے پاکستان میں کوئی پرائیویٹ سکول اتنا شاندار نہیں ہوگا، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اپنے بچے کو اس سکول میں داخل کرایا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی فوج میں خودکشی کا بحران

?️ 22 جون 2022سچ خبریں:    صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سال

روسی سابق اولمپک چیمپئن امریکی بلیک لسٹ میں شامل

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ نے روس کے زیر کنٹرول علاقوں کے متعدد افراد، تاجروں

کینیڈا نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی فیصلے کو غلط قرار دے دیا

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے جمعے کی رات

غزہ جنگ | اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کو ’خطرناک جنگی علاقہ‘ قرار دے دیا

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کی طرف سے غزہ کو "خطرناک

معاشی بحران کا حل اسمبلیاں تحلیل کرنا نہیں ہے

?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر

مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کمبھ میلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے

?️ 28 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے شدید

ٹرمپ کے تل ابیب سے تعاون کم ہونے کی وجوہات

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: فاکس نیوز نے اسرائیلی جاسوسی خدمات کے ایک سابق عہدیدار کے

وزیر اعظم سے وفاقی وزراء کی ملاقات

?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے