?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے ، دورہ چین کا مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شرکت اور متعددامور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ چین کےساتھ ہمارےتعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، مشترکہ منصوبوں کوآگے بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی، ٹاسک فورس کی کئی نشستیں ہوئیں جن کی سربراہی وزیراعظم نے کی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نشستوں میں تفصیلی مشاورت ہوئی،اسٹیک ہولڈرزکانقطہ نظرشامل کیاگیا، حکمت عملی وضع کی ہے،جس کی بنیاد پر چین کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔وزیر خارجہ نے بتایا وزیراعظم عمران خان3سے5فروری چین کادورہ کریں گے ، دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کافوکس اوراقتصادی سفارت کاری پرہے، سرمایہ کاری اوردوطرفہ تجارت خصوصی اہمیت کی حامل ہیں، دورہ چین کا مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کچھ ممالک نے اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہے، پاکستان اورچین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دورہ چین کا بنیادی مقصد اظہار یکجہتی ہے، سائیڈلائن پر ملاقاتیں اور گفت وشنید بھی ہوگی۔
کورونا کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی فضامیں کام کررہے ہیں، کورونا نے معیشت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔


مشہور خبریں۔
شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان نہیں
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی
اپریل
مذموم سازش کے تحت مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا: شہزاد اکبر
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا
جولائی
صیہونی فوج کا قابض سیاسی قیادت کو انتباہ
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج کے کمانڈرز نے تل ابیب کی سیاسی قیادت کو
نومبر
9 مئی واقعات: عمران خان کی بہنوں اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
?️ 31 اکتوبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک
اکتوبر
ہم مسئلہ فلسطین پر سودے بازی قبول نہیں کرتے: صنعاء
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:یمن کے وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ جارح اتحادی ممالک
نومبر
غزہ اور مغربی کنارے سے لے کر امریکہ کے قلب تک حماس کی مقبولیت کا راز
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد حماس کی مقبولیت میں اضافہ
دسمبر
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کا قہر جاری
?️ 8 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید
نومبر
یوکرین کی دلدل میں دھنستا امریکہ
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ یوکرین
جون