وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد، افغان ٹیم کے بارے میں اظہار خیال

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  نے قومی ٹیم کی مسلسل تیسری جیت پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے افغان ٹیم کی متاثرکن کارکردگی پر ان کی ‏تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم نے متاثر کن کرکٹ کھیلی ، میں نے کسی ملک کو عالمی کرکٹ میں اتنی تیزی سے ترقی کرتے نہیں دیکھا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کے دلچسپ میچ پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ‏ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم  نے کہا کہ مبارک ہو ٹیم پاکستان! افغانستان ٹیم  نے متاثر کن کرکٹ کھیلی، میں  نے کسی ملک کو عالمی ‏کرکٹ میں اتنی تیزی سے ترقی کرتے نہیں دیکھا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ اس جذبے اور ٹیلنٹ سے افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں قومی ٹیم کے ہارڈ ہٹر آصف علی نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح ‏چھین لی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف 5 ‏وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اٖفغان ٹیم  نے پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سب کو متاثر کیا اگرچہ آخر میں میچ سے ہارگئی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج میں خودکشیوں میں خطرناک اضافہ

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی اخبار ہاآرتص نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج

ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیلی قبضے کو طول دینے کی سفارتی چال: چینی میڈیا

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:چینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ٹرمپ کا

ہم خود کو دھوکہ نہیں دے سکتے: اسرائیلی صحافی

?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 14 کے نامور صحافی "تمیر موراگ” نے

امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیئر سینیٹر لنڈسے گراہم نے الاقصیٰ طوفان

پاکستان کی اسرائیل کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے بیان کی سخت مذمت

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل

پاپ کی ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کی اپیل

?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:پاپ لیو چہاردہم نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے خلاف

The Most Outrageous Kim Khasyian Outfits of All Time

?️ 1 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

اسرائیل جمعرات کو 4 لاشیں حوالے کرے گا

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس خبر کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے