?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ خیبر پختونخواہ سے لانے پر زور دیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے امیدوار کے چناؤ کے لیے وزراء کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے، مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہاٹ فیورٹ امیدوار مانے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ خیبر پختونخوا سے لانے پر زور ہے اور تحریک انصاف کے مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہاٹ فیورٹ امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مرزا آفریدی کے نام پر اتحادیوں سے مشاورت کی ہدایت کر دی ہے جب کہ فیصل جاوید، اعجاز چوہدری اور ولید اقبال بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ایسا امیدوار ہو گا جو اتحادیوں سے بھی ووٹ لے سکے۔ذرائع کے مطابق اتحادیوں کی مشاورت سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی ہو گی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب وفاقی حکومت جیتے گی، سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا مسئلہ ہے، جلد نام سامنے آ جائے گا، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔خیال رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 12 مارچ کو ہونے جا رہا ہے جس میں صادق سنجرانی حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 21 فیصد کرنے کا اعلان
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں
اپریل
ہرگز ذلت برداشت نہیں کریں گے:انصاراللہ
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے اس بات پر
فروری
کھیلوں میں صیہونی لابی کا فلسطین کی حمایت پر ملائیشیا کو سنگین انتباہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونیوں نے کھیلوں میں لابنگ کی تاکہ ملائیشیا کو کھیلوں کے
جنوری
کراچی: متعدد سینٹرز میں کورونا ویکسین کی شدید قلت
?️ 18 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا ویکسین کی شدید قلت پیدا ہو
جون
بھارتی جیلوں میں کشمیری رہنماؤں کی مظلومیت کی انتہا
?️ 5 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر
مئی
کارگل کے عوام نے شہید رئیسی کے لیے سوگ منایا
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم
مئی
حج میں صہیونی مخالف نعروں پر پابندی کس چیزکی علامت ہے؟لبنانی اہل سنت عالم کی زبانی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک عربی مفکر کا کہنا ہے کہ حج میں صہیونی
جون
صیہونی قیدیوں کا قاتل کون؟
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان جاری کرتے 6 اسرائیلی قیدیوں
ستمبر