?️
دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تاجک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے پہلے وزیر اعظم اپنے وفد کے ہمراہ تاجکستان پہنچے جہاں تاجک وزیر اعظم نے قاہر رسول زادہ نے ان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم کچھ دیر بعد دوشنبے میں پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں شرکت کرنے کے ساتھ فورم سےخطاب بھی کریں گے ، بزنس فورم پاکستان اور تاجکستان میں تجارت بڑھانے سےمتعلق اہمیت رکھتا ہے۔
وزارت تجارت،سرمایہ کاری بورڈ ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی فورم منعقدکررہےہیں ، فورم میں 67 پاکستانی جبکہ 150 تاجک کمپنیاں شرکت کررہی ہیں ، کمپنیوں کا تعلق ٹیکسٹائل، چمڑے ، دواسازی،زراعت،معدنیات، سیاحت سے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچے تو تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے عمران خان کا استقبال کیا، وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی،فوادچوہدری،علی زیدی ، مشیر سلامتی معیدیوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔دورہ تاجکستان کے دوران وزیرِ اعظم ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے اور تاجک کے صدر سےملاقات کےلیے صدارتی محل بھی جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
لندن میں شہباز شریف کی نواز شریف سے انتہائی اہم ملاقات
?️ 18 ستمبر 2022لندن: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ون
ستمبر
بھارت اور مصر کے درمیان ہونے والے معاہدے
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:مصر اور بھارت نے اتوار کو اعلان کیا کہ دونوں ممالک
جون
ڈراموں میں خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں مجبور دکھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، شائستہ لودھی
?️ 4 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے مطابق مقبولیت اور
مارچ
سعودی عرب کے اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے منگل کو اعلان کیا
اگست
پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
?️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف
مارچ
گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
?️ 4 اگست 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں کم
اگست
نواز شریف کی کرپشن!
?️ 26 جنوری 2021وزیراعظم عمران خان اگر اپنے کسی سیاسی مخالف کو سب سے زیادہ
جنوری
امریکی سیاست کا زہر اس ملک کے اعلی عہدیداروں کے گلے پڑ گیا
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ریاست کنساس کے نمائندوں اور حکام کو مشتبہ سفید
جون