?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے قریبی برادرانہ، تجارتی تعلقات کےفروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم نے قطر کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی مملکت کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان مکہ المکرمہ میں الصفا پیلس میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں ممالک نے 5 ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری پیکج کے پہلے مرحلے کو جلد ازا جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں ولی عہد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی مدت ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کی مستقل حمایت اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں بات چیت کا مرکز دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے راہ ہموار کرنے پر تھا، ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں مملکت کے معاون کردار، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی باہمی خواہش پر زور دیا گیا، دونوں جماعتوں نے 5 ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری پیکج کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جس پر پہلے ہی تبادلہ خیال کیا جا چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی آئی کو ابھی تک حکمنامہ نہیں ملا
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے
اکتوبر
رفح پر اسرائیلی فوج کے رفح پر وسیع زمینی، ہوائی اور بحری حملے
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح جنوبی غزہ کی پٹی میں
جون
انڈرسی کیبلز امریکی جاسوسی کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:انڈر سی فائبر آپٹک کیبلز دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کی
مئی
وزیراعلیٰ سندھ کا ماہی گیروں کوکورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک میں کورونا وائرس
اگست
میں ایران کو ایک بڑا اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہوں!:ٹرمپ
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان میں ایران کے ساتھ
اپریل
72روزہ قتل و غارت سے صیہونیوں کو کیا ملا؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: 72روزہ جنگ کے بعد فلسطینی شہداء کی تعداد 19 ہزار
دسمبر
قدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا: خود مختار تنظیم
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے نگراں وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار
مئی