?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب کرلیا،وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بروز منگل دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کیا ہے،اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ منعقد ہو گا جس میں متعلقہ اداروں کی جانب سے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میںمتعلقہ وفاقی وزراءبھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
ان کیمرہ اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
ان کیمرہ اجلاس میںپارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے اور اس کے ساتھ ہی متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ان کیمرا اجلاس میں قومی سلامتی کے موجودہ حالات پر مکمل بریفنگ دی جائے گی اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے متفقہ پالیسی بنائی جائے گی۔
اجلاس میںپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی اور پارلیمنٹ کےفیصلےکی روشنی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز میں تیزی کیلئے فیصلے ہونگے جبکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں ملک میں حالیہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر کی صورتحال پر بھی جائزہ لیا جائیگا اور متفقہ پالیسی بنانے کیلئے تمام جماعتوں سے تفصیلی مشاورت کی جائیگی ۔


مشہور خبریں۔
ایلون مسک کے آنکھوں کے نیچے نیل کا راز ہوا فاش
?️ 8 جون 2025واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک، جو وائٹ ہاؤس میں
جون
کون سے اسمارٹ فون پر نیٹ روک یا وائی فائی کام نہیں کرے گا؟
?️ 2 جنوری 2022سیؤل( سچ خبریں) بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل
جنوری
بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن پاکستان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
نومبر
روس نے یوکرائن کی سرحد پر تعینات فوج کو واپس بلانے کا اعلان کردیا
?️ 23 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے روس نے یوکرائن کی سرحد پر تعینات
اپریل
امریکی فوج کو اپنے اندر سے انتہاپسندانہ حملوں کا خطرہ
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:پینٹاگون نے امریکی کانگریس کو پیش کی جانے والی اپنی ایک
مارچ
جوزف عون لبنان کے صدر منتخب
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: آج اپنے اجلاس کے دوسرے دور میں لبنانی پارلیمنٹ کے
جنوری
مجھے یقین نہیں ہے کہ پیوٹن زندہ بھی ہے: زیلنسکی
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک عجیب و غریب بیان
جنوری
نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت میں تیزی کی وجہ کیا ہے؟
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو عدالتی کارروائی
اگست