وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی

شہبازشریف محسن نقوی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے یں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ایک ہفتہ قبل دونوں کے درمیان تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مریدکے میں احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کے لیے پولیس آپریشن سے پہلے ملاقات ہوئی تھی۔

ٹی ایل پی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور وہاں امریکی سفارتخانے کے باہر ’ غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی’ کے طور پر مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات میں بھی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی تھی اور بتایا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت دی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی قائم رکھنا اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ ایک فراڈ ہے: کملا ہیرس

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے کملا ہیرس کو آئندہ نومبر میں ہونے

اسلامی جہاد کے کمانڈروں کے قتل کے پیچھے اسرائیل کے مقاصد 

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:19 مئی 1402 منگل کی صبح صیہونی حکومت نے دنیا کے

فیمنزم پر یقین نہیں رکھتی، عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے، مائرہ خان

?️ 31 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ

یمن کا مکمل محاصرہ ختم کرنے کے لیے ریاض میں حائل رکاوٹوں پر ایک نظر

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:    یمن اس وقت جنگ بندی کی حالت میں ہے

اسرائیل کو ہیگ کے ججوں کو دھمکیاں دینے کا کوئی حق نہیں ہے : بریل

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے تل

سعودی عرب میں دو بحرینی نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بحرینی عوام اور حکومت مخالف قوتوں نیز انسانی حقوق کی تنظیموں

امریکہ میں ملکی دہشت گردی کی تحقیقات دوگنی ہو گئی ہیں: ایف بی آئی ڈائریکٹر

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ

امریکہ اور مغرب کی غنڈہ گردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے