🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 3 روزہ دوطرفہ دورے پر روانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم 26 سے 28 نومبر تک اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔
بیان میں بتایا گیا کہ اس دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں۔
بعد ازاں انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات میں یکم اور 2 دسمبر کو ہونے والی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ-28) کے اہم اجلاس میں بھی پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں ایک اجلاس کے دوران نگران وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ کلائمیٹ فنانس (موسمیاتی مالیات) اور دیگر امور پر کوپ-28 کے دوران پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مکمل تیاریاں کریں۔
مشہور خبریں۔
اب اسرائیل میں ہمارا کوئی خریدار نہیں رہا، وجہ؟
🗓️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے مقبوضہ
ستمبر
جاسوسی کرنے والے ملازم کو عمران خان نے معاف کر دیا۔
🗓️ 26 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کو
جون
فرخ حبیب کی رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر عدلیہ سے نوٹس لینے کی درخواست
🗓️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات
جنوری
کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح مؤثر جواب دیا جائے گا، آصف زرداری
🗓️ 19 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)
جنوری
عدم اعتماد کا معاملہ، ن لیگ کو پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا
🗓️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے
دسمبر
ایتھوپیا کی جانب سے دریائے نیل پر گریٹ رینیسانس ڈیم بنانے کا معاملہ، کیا مصر اس ڈیم پر بمباری کرسکتا ہے؟
🗓️ 17 جون 2021مصر (سچ خبریں) معروف عرب تجزیہ کار نے قطر میں عرب وزرائے
جون
عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی:پرویز الہی
🗓️ 3 مارچ 2022لاہور:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری
مارچ
مزاحمت کی طاقت سے صیہونیوں کو تشویش
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے اپنے ایک کالم
دسمبر