وزارتوں، ڈویژنز کو اخراجات میں کمی کے منصوبوں کی تعمیل کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے اضافی عہدوں کے خاتمے کو تیز کرنے کی کوشش میں تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور ان کے ماتحت دفاتر کو اخراجات میں کمی سے متعلق وفاقی کابینہ کی ہدایت پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 40 سے زائد وزارتوں اور ڈویژنز میں سے صرف 15 سے 16 نے اس سلسلے میں کابینہ کے فیصلے کے دو ماہ بعد عمل شروع کیا ہے، جبکہ دیگر نے اب تک اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے۔

رواں ہفتے ایک تازہ میمورنڈم میں وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو کابینہ کے 27 اگست کے فیصلے کی یاد دہانی کرائی جس میں تمام اضافی عہدوں کو ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ نئے میمورنڈم میں تعمیل کی رپورٹس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہنگامی ملازمین مستقل یا افسر کیڈر میں نہیں ہیں، بلکہ انہیں ایک مخصوص مدت یا کسی طویل مدتی حقوق کے بغیر کسی منصوبے کے لیے رکھا جاتا ہے، اس لیے ملازمین کی تعداد کم کرنے کے ابتدائی مرحلے میں ان کو فارغ کرنا آسان ہے۔

اگرچہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ملازمین سے متعلق معاملات میں تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ساتھ رابطے کا ذمہ دار ہے، کابینہ کی طرف سے وزارت خزانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ’تمام سرکاری اداروں کے کیش بیلنس پر لائیو ویزیبلٹی‘ کو یقینی بنائے۔

جب تک وزارتیں عہدوں کے خاتمے کا عمل مکمل نہیں کرتیں، وزارت خزانہ کے لیے مالیاتی اثرات کو سنبھالنا عملی طور پر مشکل ہے۔

گزشتہ مہینے کے اوائل تک، 5 ہزار سے کم پوسٹیں ختم کی گئیں اور 2 ہزار سے کم کو ’ڈائینگ پوزیشنز‘ قرار دیا گیا۔

چند روز قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں اور ڈویژنز کو کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے الگ الگ یاددہانی کرائی تھی۔ وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اگلے چند ہفتوں میں تعمیل کی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرنی ہیں۔

گزشتہ ماہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو یہ ہدایت بھی کی تھی کہ وہ ’رائٹ سائزنگ‘ پالیسی کے تحت کابینہ کے حکم کے مطابق صفائی، پلمبنگ اور باغبانی جیسی جنرل اور نان کور سروسنگ کو آؤٹ سورس کریں۔

27 اگست کو کابینہ کے فیصلے کے فوراً بعد، وزارت خزانہ نے غیر ضروری اخراجات پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا اور وزارت قانون کے ساتھ مل کر وفاقی وزارتوں اور ان سے منسلک محکموں کی تنظیم نو کی وجہ سے سرپلس پبلک سیکٹر ملازمین کو ’سیورینس پیکج‘ پیش کرنے کے لیے کام شروع کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

2017 میں بائیڈن کی 10 ملین ڈالر کی آمدنی کہاں سے آئی؟

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ڈیلی میل کے مطابق، 2017 میں براک اوباما کے نائب صدر

غزہ اور مغربی کنارے میں مزاحمتی گروپوں کا عروج

?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: مزاحمتی گروہوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، شہادتوں کی کارروائیوں کی

اقوام متحدہ کے سات معیار جو اسرائیل کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت 1948 میں اپنے قیام کے بعد سے فکری اور

مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد علاقائی امن کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوا ہے

?️ 28 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں

انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: کیا الیکشن کو لمبے عرصے کیلئے التوا میں رکھا جاسکتا ہے؟ چیف جسٹس

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات

وزیراعظم نے بجلی کی اوور بلنگ کو ناقابل قبول قرار دے دیا

?️ 28 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی اوور

تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے

پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا تشویشناک ہے، وزیراعظم

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے