?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے 30 کروڑ ڈالر کے جاری کردہ فنڈز کو سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے مختص کرنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر نے واشنگٹن میں پاکستان سفارت خانے کے دورے کے دوران پاکستانی سفیر مسعود خان کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی سفیر نے انہیں پاکستان میں سیلاب اور اس سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
تاہم بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ کون سے فنڈز میں سے رقم نکال کر اس کے لیے مختص کی گئی ہے۔
یاد رہے، 9 جون کو عالمی بینک نے خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں اور سڑکوں کی بحالی کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ عالمی بینک کی جانب سے دسمبر 2020 کو سندھ ریزیلنس پراجیکٹ اور سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفیشینسی پراجیکٹ کے لیے مزید 30 کروڑ ڈالر فنڈز کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
پاکستان سنہ 1950 سے عالمی بینک کا رکن ہے، اور پاکستان کو گزشتہ 72 برسوں سے تقریباً 4 ارب ڈالر کی امداد دی جاچکی ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر مسعود خان نے عالمی بینک کے عہدیداروں کو بتایا کہ پاکستان جیسے ملک کا عالمی درجہ حرارت بڑھانے والی آلودہ گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ملکوں میں پاکستان سرفہرست ہے۔
مسعود خان کا کہنا تھا کہ ’جاری تباہی نے ایک بار پھر موسمیاتی تبدیلیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے‘۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 350 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ساڑھے 6ہزار کلو میٹر سے زیادہ سڑکیں اور 246 پُلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مویشی مارے گئے۔
مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی زمین کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے جس کی وجہ سے کپاس اور گنے کی کھڑی فصلیں مکمل طور پر ضائع ہوچکی ہیں اور کسانوں کی زرعی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اور سیلاب سے بحالی کے لیے ہم عالمی برادری، دوست ممالک ایک ترقیاتی شراکت داروں کی امداد کے منتظر ہیں۔


مشہور خبریں۔
یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر نے ایک ویڈیو پیغام
اکتوبر
عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، سولر پینلز کی اسکیم لائیں گے، نواز شریف
?️ 15 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز
نومبر
قبرس کیسے مزاحمتی محور کے خلاف شرارت کے مثلث کا اڈہ بنا؟
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: قبرس کے حکام برطانیہ، امریکہ اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ
جولائی
ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد پیسے بچانے کیلئے قومی اسمبلی کے 220 ملازمین برطرف
?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے اخراجات کم کرنے کے لیے
مارچ
ایران کی میزائل قوت اسرائیل کے لیے بھیانک خواب:یمن
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:رہبر انصارالله یمن عبدالملک الحوثی نے ایران کی اسرائیل پر
جون
آئی ایم ایف کی شرط پر دوستوں سے پیسے لانے کیلئے نئے آرمی چیف سمیت سب نےکوششیں کیں، وزیراعظم
?️ 15 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے آئی ایم ایف
اپریل
نیتن یاہو اور گانٹز کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ نازک مرحلے میں
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے اس سلسلے میں اپنی ایک رپورٹ میں
مارچ
سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام
جون