نمازی مسجد میں ماسک کا استعمال کریں: مولانا طاہر اشرفی

افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی

🗓️

اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ رمضان میں مساجد میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا،نمازی مساجد میں ماسک کا استعمال کریں،فحاشی سے متعلق عمران خان کے بیان کو لوگوں نے غلط رنگ دیا، بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہراشرفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر مملکت کیساتھ 2 روز قبل کورونا سے متعلق اجلاس ہوا مختلف مسالک کے اسکالرز شریک ہوئے، اجلاس میں طے ہوا کہ ایس او پیز کے تحت اس سال بھی مساجد کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ افواہیں ہیں کہ مساجد اور امام بارگاہیں بند ہوں گی،لوگوں سے اپیل ہے کہ گھر سے وضو کرکے مساجد آئیں، کورونا کی تیسری لہر شدید ہے، اس سے زیادہ سے زیادہ بچا جائے۔ مولانا طاہر اشرفی نے ملک بھر میں مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت منہگائی کو قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  تاجر تنظیمیں رمضان میں اپنا منافع پچاس فی صد کم کر دیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت  میں مسجد اور مدرسے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، علماکے ساتھ مل کر وقفی املاک ایکٹ کے معاملات کی بھی اصلاح کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

جرمنی نے یوکرین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

🗓️ 1 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدوں کے باوجود جرمن

پاکستان میں کوئی امریکی فوجی اڈہ نہیں بنے گا:وزیر خارجہ

🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ

بیشتر ممالک چاہتے ہیں کہ اسرائیل ختم ہو جائے: عبرانی میڈیا

🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: اس سرخی کے ساتھ، اسرائیل ہیوم نے ہیگ کی عدالت کے

شامی فوج نے امریکی حملہ آوروں کو پسپا کیا

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:    شامی فوج کے جوانوں نے الحسکہ صوبے میں ایک چوکی

27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف

🗓️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس

کورونا:ملک بھر میں  مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات

🗓️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی

ویوو کا بہترین کیمرا فون متعارف

🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے بہترین کیمرے

واٹس ایپ پر وائس چیٹ میں زیادہ افراد کو شامل کرنا ممکن

🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے