?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے فروغ کے لیے ٹیکس استثنٰی، نیٹ میٹرنگ، کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کے لیے اقدام کر رہے ہیں، نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے۔
دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیے چیلنجز اور موقع پر اجتماعی غور و فکر کا مؤثر فورم ہے، سمٹ ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب غزہ تنازع کے تباہ کن اثرات سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پائیدار اور منصفانہ امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا، گزشتہ سات دہائیوں سے پاکستانی قوم کو بے شمار چیلنجز کا سامنا رہا، ایک سال میں معاشی استحکام آیا ہے، مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2.4 فیصد تک آ چکی ہے، جو 9 سال کی کم ترین سطح ہے، اسی طرح بنیادی شرح سود 12 فیصد پر آگیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ توانائی و انفرااسٹرکچر، قومی اقتصادی ٹرانسفارمیشن کے بنیادی جزو ہیں، جوہری، ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے منصوبں کو فروغ دے رہے ہیں، پن بجلی منصوبوں سے مزید 13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش میں اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے فروغ کے لیے ٹیکس استثنٰی، نیٹ میٹرنگ، کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کے لیے اقدام کر رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے۔
وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2030 تک توانائی کا 60 فیصد گرین انرجی، 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا عزم ہے، پاکستان کو گرین انرجی پر منتقلی کے لیے 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری درکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو جدید زرعی تربیت کے لیے چین بھجوا رہے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا 70 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر آبادی پر مشتمل ہے، ہنر مند افرادی قوت اور اسٹریٹجک محل وقوع سرمایہ کاری کے لیے بہترین ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) قائم کی ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت نے اپنے ہی شہروں پر 6 بلیسٹک میزائل گرا دیئے۔ ترجمان پاک فوج
?️ 9 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت
مئی
بائیڈن نے ماؤئی آگ کے متاثرین کو کیسے یاد کیا؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: بائیڈن کی عجیب و غریب جاری حرکتیں ہیں ،اس بار
اگست
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا کے جنین کیمپ
ستمبر
صیہونی یروشلم میں امریکی قونصل خانے کے دوبارہ کھلنے سے پریشان کیوں ہیں؟
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت مشرقی یروشلم میں امریکی قونصل خانہ کھولنے، اس شہر
اکتوبر
سعودی بادشاہ اور ولی عہد کو ایرانی صدر کے 2 خطوط میں کیا کہا گیا ؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے لکھا ہے
ستمبر
اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن کیسے؟
?️ 6 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے
نومبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز
اکتوبر
فلسطینی قیدیوں کے لیے بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ
اگست