نائب وزیراعظم سینیٹراسحاق ڈار کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل 17اور 18 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیک بائیف 17اور 18 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ بیجنگ میں ایس سی او سیکرٹریٹ کے حکام پر مشتمل وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خاجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ایس سی او کے سیکرٹری جنرل پاکستان میں اپنے قیام کے دوران نائب وزیر اعظم ، وزیر تجارت اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کریں گے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں بھی خطاب کریں گے اور کاروباری رہنمائوں، کاروباری شخصیات اور میڈیا پرسنز سے بھی بات کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم ایک دس رکنی بین الحکومتی بین علاقائی تنظیم ہے۔

یہ دنیا کی سب سے بڑی علاقائی کثیر جہتی تنظیم ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم خطہ 3.4 ارب لوگوں کا مسکن ہے (دنیا کی آبادی کا 42 فیصد پر مشتمل) اور اس کا رقبہ 36 ملین مربع کلومیٹر (عالمی لینڈ ماس کا 25 فیصد) ہے اور اس کا مجموعی جی ڈی پی 24.67 ٹریلین ڈالر جو عالمی جی ڈی پی کا 25 فیصد ہے۔ بیان کے مطابق ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدے کے لیے سماجی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کو ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع فراہم کرے گا جبکہ مشترکہ علاقائی سلامتی اور اقتصادی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ایس سی او کے طریقہ کار کو مزید موثر بنانے کے لیے اپنے نقطہ نظر اور ترجیحات کو اجاگر کرے گا۔

مشہور خبریں۔

نومئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ، اعجاز چودھری، یاسمین راشد کو سزا، شاہ محمود بری

?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) عدالت نے نو مئی کے ایک اور مقدمے کا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پانچ ممالک کو غیر مستقل ممبر منتخب کرلیا گیا

?️ 12 جون 2021نیویارک (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعہ

عراق کی مزاحمتی قوتوں نے ایلات کی بندرگاہ پر ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں

کیا سعد حریری انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب کی گرین لائٹ کے منتظر

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری آئندہ پارلیمانی انتخابات

فلم میں صرف ہیرو کو بچانے اور کامیاب کرانے کی کوشش کی جاتی ہے، نیر اعجاز

?️ 5 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار نیر اعجاز کا کہنا ہے کہ فلموں

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

 الاسکا میٹنگ کی دستاویزات کے ہوٹل میں رہنے کی خبروں پر وائٹ ہاوس کا رد عمل 

?️ 18 اگست 2025 الاسکا میٹنگ کی دستاویزات کے ہوٹل میں رہنے کی خبروں پر وائٹ

صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ

?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں نےصیہونی پولیس کی حمایت سے آج ہفتے کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے