🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، سول ملٹری تعلقات کا مستقبل اور اچھا ہوگا، وزیراعظم نے اس معاملے پر آج کابینہ کو اعتماد میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق 6 اکتوبر کو پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا، وزیرا عظم ہاؤس سے تاحال اس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔آج وفاقی کابینہ اجلاس میں اس سلسلے میں پھیلی افواہوں پر وزیر اعظم نے واضح کیا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ہم ایک پیج پر ہیں، یہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے پالیسی بیان میں انکشاف کیا کہ کل رات وزیر اعظم کی آرمی چیف سے طویل نشست ہوئی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ سول اور ملٹری قیادت میں آئیڈیل، قریبی اور خوش گوار تعلقات ہیں، سول ملٹری تعلقات کا مستقبل اور اچھا ہوگا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان اور سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو، سپہ سالار بھی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے سول سیٹ اپ کی عزت کم ہو۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، دونوں میں اتفاق رائے ہے کہ اتھارٹی وزیر اعظم کی ہے، تعیناتی میں تمام آئینی اور قانوی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا کے کردار کو بھی سراہا، کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے۔
مشہور خبریں۔
شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات سے متعلق اپنی حکمت عملی بتا دی
🗓️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات سے متعلق
نومبر
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد
🗓️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق
اپریل
غزہ کے حوالے سے یمن کا موقف تبدیل نہیں ہو گا
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی مذاکراتی کمیٹی کے
دسمبر
پاکستان اور چین سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم
🗓️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان اور
جون
یمنی ہمارے 70000 افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:امریکہ
🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے نے دعویٰ
دسمبر
اسماء اسد کی موت کی کہانی کیا ہے؟
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: کچھ عرصہ قبل کچھ میڈیا نے شام کے صدر بشار الاسد
جون
پانچ سالہ امریکی سیاہ فام بچہ نسل پرستی کاشکار
🗓️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ریاست میری لینڈ کی پولیس نے 5 سالہ سیاہ فام
مارچ
صیہونیوں کے خلاف جدوجہد کا ایک نیا مرحلہ شروع ہو گیا ہے:حماس
🗓️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے مغربی کنارے میں
جنوری