پاکستان کا بی بی سی اردو کیخلاف من گھڑت خبرشائع کرنے پرجواب طلب

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے بی بی سی اردو کیخلاف من گھڑت خبرشائع کرنے پرجواب طلب کرلیا، بی بی سی اردو نے 10اپریل کو بےبنیاد خبر شائع کی تھی، آئی ایس پی آرسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس خبر کو رد کر چکے ہیں، پاکستان کی شکایت پر برطانوی ادارے نے انکوائری شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بی بی سی اردو کیخلاف من گھڑت خبرشائع کرنے پر ہیڈکوارٹر سے جواب طلب کر لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی تحریری شکایت ڈائریکٹرجنرل بی بی سی کو موصول ہوگئی ہے، حکام کے مطابق بی بی سی نے شکایت وصولی کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان کی شکایت پر برطانوی ادارے نے معاملے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے 10اپریل 2022 کو بی بی سی اردو نے بےبنیاد خبر شائع کی تھی، آئی ایس پی آر10 اپریل کو بی بی سی اردو کی خبر کو بے بنیاد قرار دے چکا ہے، قرار دیا گیا کہ اس خبر میں تمام باتیں حقائق اور صحافتی اصولوں کے منافی تھیں، آئی ایس پی آرسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس خبر کو رد کر چکے ہیں، خبر کو حقائق اور صحافتی اصولوں کے منافی بھی قرار دیا تھا۔

واضح رہے 10 اپریل2022ء کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی ‘‘کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دیا تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق ’’بی بی سی‘‘ اردو کی شائع ہونے والی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بی بی سی کی روایتی پروپیگنڈہ خبر میں کئی حقائق نظرانداز کئے گئے، خبر میں متعلقہ ضروری سورسز اور صحافتی اخلاقیات نظرانداز کی گئیں، خبر منظم پاکستان کیخلاف جاری ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام معاملہ بی بی سی سے اٹھایا جائے گا، بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے، ماضی میں متعدد خبروں پر عالمی سطح پر بی بی سی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑے، بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈہ پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔

مشہور خبریں۔

ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، خواجہ آصف

?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

سیلاب متاثرین کوامدادی سامان مہیا، ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔ این ڈی ایم اے

?️ 16 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم

غریب عوام کے لئے آج بڑا دن ہے:وزیر خزانہ

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سالوں

خلیجی ممالک کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے۔ وزیراعظم

?️ 15 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے غذائی ضروریات کیلئے اشیائے خورونوش کی

ایران سے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر ملتان، سرگودھا کے 56 کسٹمز اہلکاروں کے خلاف تحقیقات

?️ 10 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت

خواتین کارکنوں کی موجودگی کے بغیر افغانستان میں امداد فراہم کرنا ممکن نہیں: اقوام متحدہ

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے ایک بیان میں

انصار اللہ: شام پر حملے کا مقصد اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا ہے

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے دمشق

فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے صیہونی درندگی کا شکار

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے