🗓️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اکتوبر سے فروری تک لاہور شہر میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے استفسار کیا کہ ایک ماہ میں کتنے پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں، پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہورشہر میں پانچ منصوبوں پر اس وقت کام جاری ہے، شاہدرہ میں جاری پراجیکٹ بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔
جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ نیازی انٹرچینج ٹو بابو صابو پراجیکٹ پر کام شروع نہ کریں، فروری میں شروع کر لیں، جو پراجیکٹ چل رہا ہے وہ ٹھیک ہے، ایئر کوالٹی پر پراجیکٹس کتنا اثر کرے گا یہ بھی بتایا جائے، آئندہ سماعت پر جو ڈیٹا جمع ہوا ہے اسکی روشنی میں عدالت کو آگاہ کریں۔جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن نے تجویز دی کہ سموگ کے سیزن کے دوران کوئی تعمیراتی پراجیکٹ شروع نہیں ہونا چاہیے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ بالکل ٹھیک تجویز ہے ایسا ہی ہونا چاہیے۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سڑکوں کی الائنمنٹ کے لیے بھی کام کر رہے ہیں ، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جیل روڈ سمیت دیگر سڑکوں کے ایشوز ہیں، جگہ جگہ سڑکوں پر یو ٹرن نہیں ہونے چاہئیں ،یوٹرن فاصلے پر رکھیں۔عدالت عالیہ نے مزید کہا کہ پانی کو بچانے کے لیے کام کرنا ہو گا، دس مرلے کے گھروں کی تعمیر میں بھی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لازمی ہونا چاہیے، آئندہ سماعت پر پروپوزل بنا کر عدالت میں پیش کریں۔
مشہور خبریں۔
دنیا کے ایک تہائی نوجوان آج بھی انٹرنیٹ سے محروم : رپورٹ
🗓️ 12 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) انٹرنیٹ کو لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بنے 32
مارچ
دشمن نے ہمارے لیے بڑے بڑے خواب دیکھے تھے:انصاراللہ
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی
جون
فیک نیوز کے سلسلے کو روکنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے:فواد چوہدری
🗓️ 6 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری آرڈننس
جون
نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں کے خلاف اسرائیل میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے
🗓️ 25 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں
مئی
نور مقدم قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے ظاہر جعفر کی سزائے موت کا حکم برقرار
🗓️ 13 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پاکستانی سفیر کی
مارچ
غزہ بارود کا گودام بن چکا ہے:عبرانی ویب سائٹ
🗓️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے عسکری ذرائع کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے
جنوری
حکومت نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے
🗓️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے ایران میں مختلف جرائم میں
دسمبر
یوٹیوب شارٹس میں مصنوعی ذہانت کا ایک نیا فیچر متعارف
🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے حال ہی میں
فروری