?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ بار نے نئی نہروں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سندھ پنجاب شاہراہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سندھ ہائیکورٹ بار سرفراز میتلو نے کہا کہ وکلاء برادری 18 اپریل کو سندھ اور پنجاب کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کرے گی، اس حوالے سے جمعہ کے روز ڈھائی بجے ببرلو اور شکارپور کے مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے جن کا مقصد کینالز کی منسوخی کے مطالبے پر حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا کہ وہ کینالز پر جاری کام کو بند کردے، تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، جب تک کینالز کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹس جاری نہیں ہوتا، اس وقت تک دھرنے جاری رہیں گے، ہماری تمام سٹیک ہولڈرز، سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ سندھ کے مفادات کے تحفظ کے لیے وکلاء کا ساتھ دیں۔
سرفراز میتلو کا کہنا ہے کہ سندھ کے مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس معاملے پر حکومت سے تاحال کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا اور ملک بھر میں وفاقی فیصلوں کے خلاف بے چینی پائی جاتی ہے، سندھ میں دو مقامات پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتی، سندھ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ وکلاء کے پرامن احتجاج کی حمایت کریں، کسی کو یہ جرات نہیں ہونی چاہیئے کہ وہ وکلاء کے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرے۔
دوسری طرف سابق صدر مملکت عارف علوی نے نئی کینالز کے آرڈیننس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چند انکشافات کردیئے، امریکی ریاست ہیوسٹن میں منعقدہ تقریب کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں بات کرتے ہوئے انہوں نئے بتایا کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں بنانے اور سندھ کا پانی تقسیم کرنے کا آرڈیننس میرے پاس بھی آیا تھا، قسم کھا کر کہتا ہوں میں نے کہا "over my dead body” یہ تقسیم ممکن ہی نہیں کیوں کہ مجھے یقین تھا یہ ارسا ایکٹ کے اندر گڑبڑ کریں گے۔
سابق صدر نے کہا کہ جب میرے پاس آرڈیننس آیا تو انہوں نے کہا کہ ارسا ایکٹ کے گورننس کو ہم نے بدل دیا، میرے پاس وزیر قانون آئے اور اس کے علاوہ بھی مجھ پر بہت پریشر آیا لیکن میں نے کہا میں اس پر دستخط نہیں کروں گا، میرا تعلق بھی سندھ سے ہے، ایسا نہیں ہوسکتا لیکن میرے جاتے ہی زرداری نے آرڈیننس پر دستخط کر دیئے۔


مشہور خبریں۔
وعدہ صادق کی تکمیل؛ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو صہیونیوں کی بڑی شکست کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے بالآخر جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا،
جنوری
صیہونیوں کا مسجدالاقصی میں نمازیوں پر حملہ
?️ 19 جون 2021اسرائیلی افواج نے جمعہ سہ پہر کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں
جون
علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات
?️ 5 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا
مارچ
غزہ کے خلاف قابضین کا خطرناک منصوبہ؛ غزہ سٹی اسرائیلی حکومت کے لیے کیوں اہم ہے؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: جہاں صہیونی میڈیا غزہ پر قبضے کے منصوبے پر اس
اگست
بتایا جائے عدلیہ میں کرپشن کہاں ہوتی ہے؟‘ پشاور ہائی کورٹ کا عالمی ادارے کی رپورٹ پر نوٹس
?️ 23 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ
دسمبر
عالیہ بھٹ ہمیشہ فلم میں اداکاری نہیں کریں گی
?️ 13 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے اگلے 10
فروری
چین امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پولیس کے سربراہ نے ایک بیان میں زور دیا کہ
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیرس منصوبے کی تفصیلات کا انکشاف
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:اس ہفتے کے اتوار کو پیرس میں امریکی، صیہونی، مصری اور
جنوری