🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف اور کیپٹن احمد کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی، شہداء کی نماز جنازہ میں صدر آصف علی زرداری، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، سینئر فوجی افسران اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ چکلالہ گیریژن میں صدر مملکت اور آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دلاسہ دیا اور تعزیت کی بعد ازاں شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں، بہادر بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، عظیم قربانی بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے جو ان کی شہادت کی صورت میں موجود ہے۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان اس وقت شہید ہوئے جب دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے، خود کش حملے کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا، اس خودکش حملے کے دوران 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاکستان آرمی نے تفصیلات میں بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے کلیئرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے تمام 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی اور 23 سال کے کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ کنگ سے ہے جب کہ دیگر شہداء میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد بھی شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
مصطفی الکاظمی کا ایک اور راز کھلا
🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا میں ہر لمحہ عراق میں لاپتہ رہنے والی اسرائیلی-روسی
جولائی
12 صہیونی فوجی ہلاک اور 65 زخمی
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح سے جنوبی
اکتوبر
اردوغان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ بات چیت پر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا
🗓️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتہ کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی
ستمبر
ٹرمپ کی واپسی کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں ؟
🗓️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کو صیہونیوں کے قبضے اور زیر تسلط زمینوں
نومبر
کویت میں منشیات فروخت کرنے پر سزائے موت کا دائرہ بڑھا
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: کویت میں منشیات کی متعدد کھیپوں کے حوالے سے
جنوری
حریت کانفرنس کا نظربند حریت رہنماﺅں ،کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش، فوری رہائی کا مطالبہ
🗓️ 17 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اکتوبر
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے تیل خریدنے کی تصدیق کردی
🗓️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس
دسمبر
شہید یحیی سنوار کا وہ وعدہ جو ان کی شہادت کے بعد پورا ہوا
🗓️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ شہید یحیی سنوار کا
فروری