مولانا فضل الرحمان نے سیلاب کے باعث مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کردیے

مولانا فضل الرحمان

?️

ڈی آئی خان (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے سیلاب کے باعث مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کر دیے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کا بحران گہرا ہو چکا ہے، جو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں وہ خود بحران کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو نازک حالات سے آگاہ کرنے کیلئے جلسے کر رہے ہیں، سیلاب کے باعث مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کر دیے، 16 اکتوبر کو ڈیرہ میں مفکر اسلام مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نازک حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تصادم ہماری خواہش نہیں مگر عوام کو سچ بتانا بھی ضروری ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی چیز نہیں، بدامنی و کرپشن عروج پر ہے۔ سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ سوات و باجوڑ کے حالات کی ذمہ دار ریاست ہے، امن دینا اِس کی ذمہ داری ہے، سوات، وزیرستان اور باجوڑ میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے، ریاستی ادارے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں مگر ناکافی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اتنے طاقتور ہوچکے کہ ریاستی اداروں کا مقابلہ کر رہے ہیں، جے یو آئی اسلام کی سربلندی اور عوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کرتی رہے گی۔

مشہور خبریں۔

دنیا امریکہ سے نفرت کرتی ہے: ترک وزیر داخلہ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو  نے واشنگٹن حکومت پر اپنی

اقوام متحدہ نے یمن کے شہر صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  سیکرٹری جنرل نے متناسب، امتیاز اور احتیاط کے اصولوں کے

قومی اسمبلی میں کالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے پر بحث ہوئی

?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں

لکی مروت: پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

?️ 23 فروری 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور محکمہ انسداد

تائیوان کا امریکہ سے 619 ملین ڈالر کا اسلحہ لینے کا اعلان

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:تائیوان کی فوج کو امریکہ سے619 ملین ڈالر کا اسلحہ ملے

حزب اللہ کا جاسوس ڈرون نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ میں داخل

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے چند منٹ قبل خبر

احتجاج میں بھی پی ٹی آئی پارلیمانی راستہ اختیار کرے گی، بیرسٹر گوہر

?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اگرچہ پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں اپنے اتحادیوں

سائفر کیس ،عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی ہوگا

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے